مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی مواصلات کے محکمے کےسکریٹری ڈاکٹر نیرج متل نے بھارت 5 جی پورٹل کا آغاز کیا اور بھارت ٹیلی کام 2024 میں وینچر کیپیٹلسٹ/سرمایہ کاروں کی میٹنگ
بھارت 5 جی پورٹل تمام کوانٹم، آئی پی آر، 5 جی، اور 6 جی سے متعلقہ کاموں کے لیے ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرتا ہے
امریکہ کے پینٹ کے اشتراک سے فیوچر ٹیک ایکسپرٹس رجسٹریشن پورٹل کی خاصیت
ٹیلی مواصلات کے محکمے نے 6جی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر تیز تحقیق کے لیے 6جی تحقیق و ترقی کی تجاویز کی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
30 JAN 2024 5:50PM by PIB Delhi
مواصلات کی وزارت (ایم اوسی) کے ٹیلی مواصلات کے محکمے کے سکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر نیرج متل نے بھارت ٹیلی کام 2024 کے موقع پر بھارت 5 جی پورٹل - ایک مربوط پورٹل کا آغاز کیا۔ ایکسپو کا انعقاد ٹیلی کام ایکوپمنٹ اینڈ سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ٹی ای پی سی) کے ذریعے ڈی او ٹی کے تعاون سے 29 سے 30 جنوری 2024 تک کیا جا رہا ہے۔
اپنے اقدامات کے حصے کے طور پر،ڈی او ٹی نے 6 جی ماحولیاتی نظام کی ترقی پر تیز رفتار تحقیق کے لیے تجاویز کو مدعو کرتے ہوئے، مربوط پورٹل پر 6جی تحقیق وترقی کی تجاویز کے لیے اپیل کا اعلان کیا۔
ان کے ذریعہ ایک خصوصی میٹنگ اجلاس بعنوان "برجنگ ڈریمز اینڈ فنڈنگ: وینچر کیپیٹل/سرمایہ کاروں کو اسٹارٹ اپ کے مستقبل سے جوڑنا" کا افتتاح بھی کیا گیا۔ اس تقریب میں فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے 26 سٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز کی طرف سے جدید ٹیلی کام مصنوعات کی ایک خصوصی پیشکش کی گئی تھی۔ ا جلاس میں 10 سے زیادہ وینچر کیپٹلسٹ/سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ اسٹارٹ اپ/ایم ایس ایم ای اس بات پر بحث میں مصروف ہیں کہ ان کا وینچر کیپیٹل اور بین الاقوامی مندوبین کے شرکاء کس طرح اپنی مصنوعات کی ترقی اور اسکیل ایبلٹی میں تعاون دے سکتے ہیں۔
بھارت 5جی پورٹل کا آغاز کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر نیرج متل نے کہا، "ہندوستان کا 5 جی کا شروع کیا جانا دنیا میں سب سے تیز ترین ہے اور اب، ہم پہلے ہی 6 جی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے پاس دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹیلی کام نیٹ ورک ہے اور اس نے مختصر وقت میں مقامی 4 جی / 5 جی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ساتھ دنیا کو 'حیران' کر دیا ہے۔
ڈاکٹر متل نے کہا کہ ہندوستان میں آج ایک لاکھ اسٹارٹ اپس ہیں اور ان ممالک کے لیے ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین موقع ہے۔ دنیا نے محسوس کیا ہے کہ ہندوستان ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے اور اب ہر کوئی ہندوستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے، چاہے وہ 5 جی پر ہو یا 6 جی ٹیکنالوجی پر ہو۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر متل نے مزید کہا، "جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا، ہندوستان بدستور دنیا بھر میں تیسرا سب سے بڑا ٹیک اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنا ہوا ہے، ہمیں ہندوستانی مینوفیکچررز کے لیے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی اسٹارٹ اپس شرکت کی حوصلہ افزائی کرکے کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔"
یہ اقدامات تکنیکی ترقی اور ٹیلی کام صنعت کی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کا ثبوت ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ وہ ملک میں ٹیلی کمیونی کیشن کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔
بھارت 5 جی پورٹل کے بارے میں- ایک مربوط پورٹل:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈیا موبائل کانگریس کی افتتاحی تقریب کے دوران، طلباء اور اسٹارٹ اپ کمیونٹیز کے لیے 5 جی ٹیکنالوجیز میں قابلیت اور مشغولیت پیدا کرنے کے لیے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو 100 "5جی یوز کیس لیبس " سے نوازا۔
تمام 100 سے زیادہ لیبز/ ادارے ایک وقف پورٹل (100 5 جی لیبز کا ڈیجیٹل نیٹ ورک) کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ ان اداروں/طلبہ/ اسٹارٹ اپس کے لیے علم کی ترسیل کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں 5 جی کے استعمال کے کیسز کی جانچ/ترقی کی جا رہی ہے۔
بھارت 5 جی پورٹل- ایک مربوط پورٹل ایک جامع پلیٹ فارم ہے، جو کوانٹم، 6 جی، آئی پی آر اور 5 جی ڈومینز میں اسٹارٹ اپس، صنعت اور اکیڈمیا کے مفادات کو پورا کرتا ہے۔ اس میں امریکہ کے پینٹ کے اشتراک سے مستقبل کے ٹیک-ماہرین کے رجسٹریشن پورٹل کی خصوصیات بھی ہیں، جس کا مقصد ہندوستانی ٹیلی کام ماحولیاتی نظام کو آتم نر بھر بھارت کے ہدف کو آگے بڑھانے میں مدد اور مشورہ دینا ہے۔
بھارت 5 جی پورٹل تمام کوانٹم، آئی ٹی آر، 5جی اور 6 جی سے متعلق کام کاج کے لیے ایک ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرتا ہے، جو تعلیمی تحقیق وترقی کو فروغ دینے، صنعت کے معیارات، او ای ایمس، سٹارٹ اپس/ ایم ایس ایم ایز ، اور موضوع کے معاملات کے ماہرین کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کی 5 جی صلاحیتوں کو آگے بڑھانا، جدت کو فروغ دینا، تعاون اور ٹیلی کام کے شعبے میں معلومات مشترک کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-4169
(Release ID: 2000674)
Visitor Counter : 94