وزارت آیوش

آیوش کا ایک اور سنگ میل: وزیر اعظم نے ‘‘من کی بات’’ کے تازہ ترین قسط میں آئی سی ڈی - 11 ، ماڈیول 2 کے آغاز کو ہندوستان کی کامیابی قرار دیا


‘‘اب میں آپ کے ساتھ ہندوستان کی ایک کامیابی کا اشتراک کر رہا ہوں جس سے مریضوں کی زندگی آسان ہو جائے گی اور ان کے مسائل ایک حد تک کم ہوں گے’’: وزیر اعظم

Posted On: 30 JAN 2024 5:27PM by PIB Delhi

بیماریوں کی بین الاقوامی درجہ بندی - 11 (آئی سی ڈی - 11 ) کے ماڈیول-2 کے آغاز کے ساتھ، آیوروید، یونانی اور سدھا (اے ایس یو) ادویات کے نظاموں میں اب پوری دنیا میں ایک جیسے مرض کے کوڈ ہوں گے ۔  ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اتوار، 28 جنوری 2024 کے ایپی سوڈ میں اپنی ‘‘من کی بات’’ میں اس کی نشاندہی کی اور اسے ہندوستان کی ایک کامیابی قرار دیا جو ان روایتی ادویاتی نظاموں کا سہارا لینے والے مریضوں کے مسائل کو کم کرے گا ۔

آئی سی ڈی - 11 ، باب 26، ماڈیول 2 کو حال ہی میں عالمی ادارہ صحت نے دلی میں منعقدہ ایک تقریب میں شروع کیا تھا ۔  وزیر اعظم نے ‘‘من کی بات’’ کے اپنے تازہ ترین ایپی سوڈ میں اس لانچ کا تذکرہ کیا، اور اس اہم کامیابی کی نشاندہی کرتے ہوئے، اے ایس یو کے علاج کے بعد مریضوں کو اب تک درپیش مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ‘‘آپ میں بہت سے لوگ ضرور ہوں گے، جو علاج کے لیے آیوروید، سدھا یا یونانی نظام طب سے مدد حاصل کررہے ہوں گے ۔  لیکن ایسے مریضوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اسی نظام کے کسی دوسرے ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں ۔  ان طبی طریقوں میں، بیماریوں، علاج اور ادویات کی اصطلاحات کے لیے عام زبان استعمال نہیں کی جاتی ہے ۔  ہر ڈاکٹر بیماری کا نام اور علاج کے طریقے اپنے اپنے طریقے سے لکھتا ہے ۔  یہ بعض اوقات دوسرے ڈاکٹروں کے لیے سمجھنا بہت مشکل بنا دیتا ہے ۔

آئی سی ڈی - 11  ماڈیول 2 کے آغاز سے یہ مسئلہ ایک حد تک حل ہو گیا ہے اور وزیر اعظم نے کہا  کہ  کئی دہائیوں سے چلے آ رہے اس مسئلے کا حل اب تلاش کر لیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم نے کہا  ‘‘مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آیوش کی وزارت نے عالمی ادارہ صحت کی مدد سے آیوروید، سدھا اور یونانی ادویات سے متعلق اعداد و شمار اور اصطلاحات کی درجہ بندی کی ہے ۔  آیوروید، یونانی اور سدھا ادویات میں بیماری اور علاج کو کوڈیفائی کیا گیا ہے ۔  اس کوڈنگ کی مدد سے اب تمام ڈاکٹر اپنے نسخوں یا پرچیوں پر ایک ہی زبان لکھیں گے ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ ‘‘ اس کا ایک فائدہ یہ ہوگا کہ اگر آپ وہ پرچی لے کر کسی دوسرے ڈاکٹر کے پاس جائیں گے تو ڈاکٹر کو اس پرچی سے اس کے بارے میں مکمل معلومات مل جائیں گی ۔  یہ پرچی کسی کی بیماری، علاج، کون سی دوائیں لے رہا ہے، علاج کتنے عرصے سے چل رہا ہے، کن چیزوں سے الرجی ہے یہ جاننے میں مدد کرے گی ۔  اس کا ایک اور فائدہ ان لوگوں کو ہوگا، جو تحقیقی کام سے وابستہ ہیں ۔ ’’

بیماریوں کی بین الاقوامی درجہ بندی (آئی سی ڈی - 11 )، ماڈیول 2 ، اے ایس یو  سے متعلق تحقیق کو آگے بڑھانے میں بھی مدد کرے گا جیسا کہ وزیر اعظم نے اپنے من کی بات خطاب میں کہا، دوسرے ممالک کے سائنسدان بھی بیماری، ادویات اور ان کے اثرات کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں گے ۔  جیسے جیسے تحقیق پھیلے گی اور بہت سے سائنس دان اکٹھے ہوں گے، یہ طبی نظام بہتر نتائج دے گا اور لوگوں کا ان کی طرف جھکاؤ بڑھے گا ۔  وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ  اے ایس یو سے وابستہ ڈاکٹر جلد از جلد اس کوڈنگ کو اپنائیں گے ۔

ڈبلیو ایچ او کی طرف سے قائم کردہ بیماریوں کی بین الاقوامی درجہ بندی ہندوستان جیسے ممبر ممالک کے لیے مختلف متعدی (جیسے ملیریا، ٹی بی، وغیرہ) اور غیر متعدی (ذیابیطس، کینسر، گردے کی بیماری وغیرہ) بیماریوں اور اموات کے اعدادوشمار پر بنیادی اور ثانوی ڈیٹا اکٹھا کرنے کا  کلیدی ذریعہ ہے)۔

آئی سی ڈی -  11، ٹی ایم 2  پہل کے لیے بنیادی  کام آیوروید ڈے کی تقریبات 2017 کے دوران شروع کیا گیا، جب ‘‘قومی آیوش موربیڈیٹی اور معیاری اصطلاحات الیکٹرانک (نمستے ) پورٹل (http://namstp.ayush.gov.in/") کا آغاز 'آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے)، نئی دہلی کے افتتاح کے ساتھ  عزت مآب وزیر اعظم  کے ذریعے کیا گیا۔

آئی سی ڈی – 11، ٹی ایم 2  کا آغاز دنیا بھر کی انشورنس کمپنیوں کے درمیان میڈیکل انشورنس کوریج، بیمہ پیکجوں کی تخلیق، اور انشورنس پورٹیبلٹی میں بھی مدد کرے گا اور ہندوستان میں آیوش کی دیکھ بھال کے لیے طبی قدر کے سفر کو فروغ دے گا ۔

آیوش اور جہاز رانی، بندرگاہوں اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں، ہم سب نے آئی سی ڈی – 11، ٹی ایم   ماڈیول 2 جیسی عالمی کامیابی حاصل کی ہے ۔  ان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے، ہندوستان کا روایتی نظام طب آج عالمی شناخت حاصل کر رہا ہے ۔  ‘من کی بات’ کے ذریعے ان کا خطاب ہماری توانائی اور حوصلہ افزائی کرنے والا ہے ۔  ہمیں آیوش کو عالمی صحت کے بنیادی نظام کے طور پر تیار کرنا ہے ۔

سکریٹری آیوش ویدیا راجیش کوٹیچا نے کہا کہ آیوش کی وزارت آئی سی ڈی - 11 ، ماڈیول 2 کی بنیاد پر صحت عامہ کے لیے مستقبل کی حکمت عملی تیار کرے گی ۔  ہم اسے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھی نافذ کریں گے ۔  آئی سی ڈی - 11  میں روایتی ادویات سے متعلق بیماریوں کے ناموں کی فہرست سازی ایک یکساں عالمی روایت کی تعمیر میں سنگ میل ثابت ہوگی ۔

*************

ش ح     ۔     ا ک   ۔    ت ح

U- 4167



(Release ID: 2000668) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi