شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

شہری ہوا بازی اورفولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے دہرادون اور پتھورا گڑھ کے درمیان اُڑان پروازخدمات کا افتتاح کیا


نئی فلائٹ سروس ہفتے میں تین بار چلائی جائے گی

دہرادون اور پتھورا گڑھ کے درمیان اُڑان4.2 کے تحت عوام کے لیے آر سی ایس پرواز کی سہولت فراہم کی گئی

اُڑان کے تحت اتراکھنڈ ریاست میں76 راستوں کی سہولت فراہم کی گئیں

آرسی ایس اسکیم کے تحت 6.68 کروڑ روپے کی لاگت سے پتھورا گڑھ ہوائی اڈے کو2بی  وی ایف آر ہوائی اڈے میں تبدیل کیا گیا

Posted On: 30 JAN 2024 5:10PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی سے دہرادون اور پتھورا گڑھ کو جوڑنے والی اُڑان پرواز کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح کیا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی بھی اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019E2I.jpg

 

دونوں شہروں کو جوڑنے والی پرواز کو آر سی ایس اُڑان اسکیم کے تحت ’’فلائی بگ‘‘ کے ذریعے چلایا جانا ہے۔ پتھورا گڑھ ہوائی اڈے کو اُڑان-آرسی ایس اسکیم کے تحت6.68 کروڑ روپے کی لاگت سے2بی  وی ایف آر ہوائی اڈے میں تبدیل کیا گیا ہے۔ دہرادون اور پتھورا گڑھ کے درمیان آر سی ایس پرواز کواُڑان 4.2 کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ فلائی بگ مسافروں کو لے جانے کے لیے19 سیٹوں والا ٹوئنوٹرڈی ایچ سی6-400 ہوائی جہاز آپریٹ کرے گا۔ یہ پرواز شروع میں ہفتے میں3 دن درج ذیل شیڈول کے مطابق چلائی جائے گی۔

 

پرواز

او آر آئی

ڈی ای ایس

ڈی ای پی

اے آر آر

ایام

ایس 9 301

ڈی ای ڈی

این این ایس

10:30

11:45

پیر، منگل، جمعہ

ایس 9 304

این این ایس

ڈی ای ڈی

12:15

13:30

پیر، منگل، جمعہ

 

اس نئے روٹ کے آپریشن سے علاقائی رابطوں میں اضافہ ہوگا اور ان شہروں کے درمیان تجارت، کامرس اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021IH7.jpg

 

تقریباً 11 گھنٹے کا فاصلہ صرف 1 گھنٹے میں طے ہو جائے گا

اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ دہرادون-پتھورا گڑھ کے درمیان پرواز خدمات ہفتے میں تین دن (پیر، منگل اور جمعہ)چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا’’اس کے شروع ہونے کے نتیجے میں تقریباً 11 گھنٹے کی سڑک کا فاصلہ صرف 1 گھنٹے میں طے ہو جائے گا۔ یہ پرواز خدمات پتھورا گڑھ اور پڑوسی علاقوں کی سیاحتی امکانات کو وسعت دے گی اور اتراکھنڈ کے مشرقی علاقوں کو دارالحکومت دہرادون سے جوڑے گی۔

جن میں الموڑہ، چنیالیسور، گوچر، سہستردھارا، نیو ٹہری اور ہلدوانی ہیلی پورٹ شامل ہیں۔اُڑان اسکیم کے تحت ہو رہے کاموں کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرچولا، ہری دوار، جوشی مٹھ، مسوری، نینی تال اور رام نگر ہیلی پورٹ کی ترقی بھی کی جا رہی ہے۔

اُڑان اسکیم کے تحت کی گئی دیگر بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں جناب سندھیا نے کہا کہ ’’ہم نے اُڑان 5.1 مرحلے کے تحت 5 دیگر ہیلی پورٹس کی بھی نشاندہی کی ہے، جن میں باگیشور، چمپاوت، لانس ڈاؤن، منسیاری اور تریوگی نارائن ہیلی پورٹ شامل ہیں۔ جلد ہی ان 5 دیگر ہیلی پورٹس پر بھی ترقیاتی کام شروع کیے جائیں گے۔‘‘

اُڑان کے تحت اتراکھنڈ ریاست میں76راستے تیار کئے گئے ہیں

اُڑان اسکیم کے نفاذ میں اتراکھنڈ سب سے آگے رہا ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا’’اب تک اُڑان کے تحت اتراکھنڈ کے لیے76 راستے تیار کئے گئے ہیں، جن میں سے دہرادون-پتھورا گڑھ سمیت40 روٹس کام کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بقیہ دیگر روٹس کو بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہم نے حال ہی میں دہرادون کی عبوری ٹرمینل عمارت کا افتتاح کیا تھا، مکمل عمارت کا کام جلد ہی مکمل ہوجائے گا۔‘‘

دہرادون ہوائی اڈے پر ترقیاتی کاموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب سندھیا نے کہا’’457 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی نئی ٹرمینل عمارت کا کل رقبہ 42,776 مربع میٹر ہے اور یہ ٹرمینل عمارت مصروف اوقات میں1800 مسافروں اور سالانہ 36.5 لاکھ مسافروں کو سنبھال سکتی ہے۔‘‘بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے اثرات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2014 میں یہاں سے ہفتے میں صرف 86 پروازیں چل رہی تھیں، آج یہاں سے 210 پروازیں چلائی جا رہی ہیں یعنی 144 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘‘

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TO15.jpg

 

اتراکھنڈ میں4 ہوائی اڈوں اور ہیلی پورٹس سے ہوائی خدمات چلائی جا رہی ہیں

جامع ہوائی رابطہ کے بارے میں بتاتے ہوئے جناب سندھیا نے کہا’’2014 میں فضائی خدمات صرف دہرادون ہوائی اڈے سے چلائی جا رہی تھیں، جبکہ آج ہوائی خدمات اتراکھنڈ کے 4 ہوائی اڈوں اور ہیلی پورٹس سے چلائی جا رہی ہیں اور آنے والے وقت میں امید کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 15گنا تک  بڑھ جائے گی۔ ‘‘

اس موقع پر حکومت ہند میں ایم او سی اے کے سکریٹری جناب ووملن منگ ولنم ، ایم او سی اے جوائنٹ سیکریٹری جناب اسنگبا چوبا آو اور ایم او سی اے کےدیگر عہدیداران موجود تھے۔

*************

 

ش ح ۔ع ح۔ن ع

U. No.4164



(Release ID: 2000657) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi