وزارت خزانہ

جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  (ڈی جی جی آئی)نےسوچھتا پکھواڑا  منایا،  صفائی ستھرائی، شجرکاری اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہمات انجام دیں

Posted On: 25 JAN 2024 9:04PM by PIB Delhi

جی ایس ٹی انٹیلی جنس  کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  (ڈی جی جی آئی) کی طرف سے 16 سے 31 جنوری 2024  تک منائے جانے والے سوچھتا پکھواڑا کے ایک حصے کے طور پر، جی ایس ٹی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی جی آئی) کے افسران اور عملے نے ہندوستان بھر میں پہلے ہفتے میں ہیڈ کوارٹر، 4 ذیلی نیشنل یونٹس ، 26   زونل یونٹس اور  40 علاقائی یونٹس میں صفائی ستھرائی اور بیداری مہمات انجام دیں۔  پندرہ دن کے فوکس ایریاز میں دفتر کے احاطے اور عوامی مقامات کی وسیع پیمانے پر صفائی ستھرائی، کچرے کو ٹھکانے لگانے اور پرانے ریکارڈوں کو ختم کرنا شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OZ8I.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002XM96.jpg

سوچھتا پکھواڑے کے دوران، غیر ضروری اشیاء کو ہٹانے، خالی جگہوں کے بندوبست کی مؤثر حکمت عملی کا نفاذ اور دفتر کے احاطے کی مجموعی صفائی کو یقینی بنانے کے ذریعے صفائی ستھرائی، نظم و نسق اور بہتر آپریشنل کارکردگی کے ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا جاتا ہے۔ دفتر کے احاطے میں خالی اور بنجر جگہ کو خوبصورت بنانے کے لیے خصوصی شجر کاری مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

سوچھتا پکھواڑے کے ایک حصے کے طور پر، ڈی جی جی آئی نے ای-کچرے کو ٹھکانے لگانے کی مہم بھی شروع کی ہے، جس میں ای-کچرہ یعنی الیکٹرانک / برقی اشیاء اور ان کے تقریباً 250  کلو گرام کے دیگر حصوں کو ضائع کرنے کے لیے شناخت/ اکٹھا کیا گیا ہے اور اسے  اس مہم کے تحت  ٹھکانے لگایا جائے گا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00344W8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004D8MF.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ح ا - ق ر)

U-4163



(Release ID: 2000648) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi