وزارت خزانہ
جناب آشو ماتھر نے وزارت خزانہ کےاخراجات کے محکمے میں چیف ایڈوائزر (لاگت) کا چارج سنبھالا
Posted On:
25 JAN 2024 8:36PM by PIB Delhi

کابینہ کی تقرریوں سے متعلق کمیٹی (اے سی سی) کی منظوری کے نتیجے میں، جناب آشو ماتھرنے، وزارت خزانہ کے اخراجات کے محکمے میں انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس (آئی سی او اے ایس) میں مشیر اعلیٰ (لاگت) کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے 22 جنوری 2024 بروز پیرکو لیول-17 (اعلی سطح) کا چارج سنبھالا ہے۔
چارج سنبھالنے سے پہلے، آئی سی او اے ایس کے 1991 بیچ کے افسر جناب ماتھر ایڈیشنل چیف ایڈوائزر (لاگت) کا چارج سنبھال رہے تھے۔
جناب ماتھر ایک قابل اور کوالیفائڈ کاسٹ اکاؤنٹنٹ کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی ہیں اور ان کے پاس انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، بنگلور/ سیراکیوز یونیورسٹی،یو ایس اے سے پبلک پالیسی اینڈ مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی ہے۔ ان کے پاس مختلف وزارتوں/محکموں، خود مختار اداروں اور ریگولیٹری اداروں جیسے محکمہ دفاعی پیداوار میں مختلف صلاحیتوں میں کام کا متنوع تجربہ ہے۔ اُن کے پاس محکمہ اخراجات کا 'فنانس کمیشن ڈویژن'؛ ایمس جودھپور؛ ہریانہ بجلی ریگولیٹری کمیشن؛ ٹیرف کمیشن، اور جی ایس ٹی وغیرہ کا بھی تجربہ ہے۔
مشیر اعلیٰ (لاگت) کے طور پر،جناب ماتھر انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس کے سربراہ بھی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-4162
(Release ID: 2000641)