قبائیلی امور کی وزارت

پری میٹرک اسکالرشپ حاصل کرنے والے 589 قبائلی طلباء کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا


قبائلی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا 26 جنوری کو اپنی رہائش گاہ پر طلباء کی میزبانی کریں گے

دور دراز کے مقامات سے تعلق رکھنے والے قبائلی طلباء کے لیے قومی دارالحکومت کا پہلا دورہ

Posted On: 25 JAN 2024 9:11PM by PIB Delhi

چونکہ ملک 26 جنوری 2024 کو ہندوستانی جمہوریہ کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے، حکومت نے 663 قبائلی طلباء اور اساتذہ کو نئی دہلی میں یوم جمہوریہ 2024 کی تقریبات میں شرکت کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ دستے میں 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 589 طلباء (258 لڑکیاں، 331 لڑکے) اور 74 اساتذہ شامل ہیں۔ یہ بچے اس اسکیم کے تحت دی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ کے بھی استفادہ کنندگان ہیں، جسے قبائلی امور کی مرکزی وزارت نے نافذ کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IN5D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002R6C9.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BGBW.jpg

کل پہنچے 100 سے زیادہ بچوں کو وزیر اعظم کے گھر جانے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ساتھ فوٹو سیشن کا موقع ملا۔ آج، بچوں نے اہم تاریخی مقامات جیسے لال قلعہ، قطب مینار، ہمایوں کا مقبرہ، لوٹس ٹیمپل وغیرہ کا دورہ کیا۔ کل، بچے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس کی میزبانی شام میں ہائی ٹی پر قبائلی امور اور زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا کریں گے۔ دہلی کا دورہ اور 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت ان قبائلی طلباء کے لیے زندگی بھر یاد رہنے والا تجربہ ہے جو دور دراز مقامات سے پہلی بار دہلی آئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FUIO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HMDE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006UHSO.jpg

قبائلی امور کی وزارت، قبائلی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کا نفاذ کررہی ہے۔ یہ ایک اوپن - اِنڈیڈ مرکزی اسپانسرڈ اسکیم ہے، جو متعلقہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ  کے ذریعے نافذ کی گئی ہے، جس میں درجہ نو اور دس میں پڑھنے والے قبائلی طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے، جن کے والدین کی سالانہ آمدنی 2.50 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہے۔ اسکیم کے تحت طلباء و طالبات کو  2250 روپے سے 5250 روپے سالانہ  اسٹائیپن، 750 سے 1000 روپے سالانہ بُک الاؤنس دیا جا تا ہے۔ دیویانگ طلباء 9600 روپے سالانہ کی اضافی گرانٹ حاصل کرنے کے بھی اہل ہیں۔

سال 2022-23 کے دوران، قبائلی امور کی وزارت نے 357 کروڑ روپے جاری کئے ہیں، جس میں 12 لاکھ سے زیادہ طلباء کا احاطہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 5 سالوں (2018-19 سے 2022-23) کے دوران، وزارت نے پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت 1751 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، جس سے ہر سال تقریباً 13 لاکھ قبائلی بچوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ وزارت نے اس مد میں سال 2023-24 کے لیے 411 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے اور اس اسکیم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پہلے ہی 150 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کئے جاچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 4160



(Release ID: 2000629) Visitor Counter : 43


Read this release in: English , Hindi