وزارتِ تعلیم

ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس  بی ) پروگرام کے تحت پورے ہندوستان سے طلباء نے اورووِل کے ایک ہفتہ طویل نمائشی دورے  کی شروعات کی

Posted On: 29 JAN 2024 9:13PM by PIB Delhi

ای بی ایس بی  پروگرام کے حصے کے طور پر تقریباً 100 نوجوان طلباء نے آج پڈوچیری کے اورووِل میں گہرائی سے جاننے،معلومات کے حصول اور  سیکھنے کے لیے اپنے دورے کا آغاز کیا۔ ہندوستان کے مختلف حصوں سے بے تابی اور خوشی کے ساتھ ٹرین میں 3 دن کا سفر کرتے ہوئے ان طلباء نے اورووِل فاؤنڈیشن کے بھارت نواس کیمپس سے اپنے دورے کا آغاز کیا۔

توجہ مرکوز کرنے اور اجتماعی خاموشی کو محسوس کرنے کے بعد جو کہ اورووِل میں موجود ہے، طلباء کا اورووِل کے مختلف ورکنگ گروپس نے خیرمقدم کیا۔ ہر شریک ادارے کے ایک طالب علم کے ساتھ چراغ روشن کرتے ہوئے، افتتاحی خطاب فاؤنڈیشن کے سکریٹری ڈاکٹر جینتی ایس روی نے کیا۔ خود ایک ماہر تعلیم، طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹیو سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح این ای پی اور انٹیگرل ایجوکیشن کی سفارشات کو اورووِلی میں نافذ کیا جاتا ہے۔

زیادہ تر طلباء سری اروبندو اور دی مدر کے فلسفے اور کاموں سے واقف تھے۔ سری اروبندو کے پانچ خوابوں ، مدر وژن فار اورووِل اور گنوسٹک سوسائٹی،کا اشتراک کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ طالب علم اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لیے کس طرح متاثر اور فوکس  رہ سکتے ہیں۔

اورووِل کی طرف سے اب تک کی گئی پیش رفت اور آگے کیا ہونا ہے ،کے علاوہ  انسانیت اور پوری دنیا کے لیے کیا جانے والا کام اور کیا اور کس طرح تبدیلیوں کو منظم کیا جاتا ہے یا ان کا انتظام کرنے کی ضرورت ہے طلباء کے ساتھ شیئر کی گئی۔

ایک تازگی بخش سوال و جواب کے سیشن میں جس میں روحانی اور مادیت پسندی کی ضروریات میں  کس طرح توازن قائم کیا جائے، اورووِل میں حکومت کا کیا کردار ہے، ایک شہر کے طور پر اوروِل کسی بھی دوسرے شہر سے کس طرح مختلف ہے، سمیت  کوئی رضاکارانہ کام کیسے کر سکتا ہے، طلباء نے متعلقہ افراد سے  بات چیت کی۔

دن بھر انہوں نے دوروں اور بات چیت کے ذریعے اوروِل کے بارے میں اپنی سمجھ کو مستحکم کیا۔ شام کے وقت سادھنا جنگل کا دورہ زیادہ تر لوگوں کے لیے ایک گہرا متحرک تجربہ تھا، زندگی گزارنے کے ایک ایسے طریقے کے امکان کے بارے میں جو مکمل ہم آہنگی اور امن پر مبنی ہو، ایک ایسی پیشرفت جو حقیقی معنوں میں روحانیت کے جوہر اورمربوط تعلیم  اور یوگا کی صلاحیت کو مربوط کرے۔

وزارت تعلیم نے یہ پروگرام این ای پی، جی-20 لیڈروں کے اعلامیے،سری اروبندو کی 150 ویں یوم پیدائش اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت موضوعات پر تعلیمی اور ثقافتی دورے کی مطابقت پر زور دینے کے لیے شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا تصور تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان کے ای بی ایس بی کے تحت اروبندو سرکٹ کو متعارف کرانے کی تجویز کے بعد کیا گیا ہے۔ اس پہل کا زور نوجوانوں کو روحانیت اور سری اروبندو کے فلسفے سے روشناس کرانے اور انٹیگرل ایجوکیشن کے عملی نفاذ پر ہوگا، اورووِل اس مقصد کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے۔ وزارت تعلیم کی ایک خود مختار تنظیم اورویل فاؤنڈیشن اس پروگرام کا اہتمام کرے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NORF.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BU7Y.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XADE.jpg

 

*************

 

 

ش ح ۔ع ح۔ن ع

U. No.4151



(Release ID: 2000581) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi