وزارات ثقافت
’’بھارت کے مراٹھا ملٹری منظرنامے‘‘ کو تسلیم کئے جانے کے لئے بھارت کی نامزدگی ہوگی تاکہ اسے سال 2024-25 کے لیے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جاسکے
17ویں اور 19ویں صدی کے درمیان تیار کیے گئے بھارت کے مراٹھا فوجی منظرنامے،مراٹھا حکمرانوں کی تصور کردہ غیر معمولی قلعہ بندی اور فوجی نظام کی نمائندگی کرتے ہیں
Posted On:
29 JAN 2024 9:56PM by PIB Delhi
’’بھارت کے مراٹھا ملٹری منظرنامے‘‘ کو تسلیم کئے جانے کے لئے بھارت کی نامزدگی ہوگی تاکہ اسے سال 2024-25 کے لیے یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جاسکے۔ اس نامزدگی میں جن بارہ مقامات کو شامل کیا گیا ہے ان میں سالہر قلعہ، شیو نیری قلعہ، لوہ گڑھ، کھنڈیری قلعہ، رائے گڑھ، راج گڑھ، پرتاپ گڑھ، سوورنا درگ، پنہالہ قلعہ، وجے درگ، مہاراشٹر میں سندھو درگ اور تمل ناڈو میں گنجی قلعہ شامل ہیں۔ ان مقامات کو متنوع جغرافیائی اور فزیوگرافک خطوں میں تقسیم کیاگیا ہےجو مراٹھا حکمرانی کی اہمیت کی حامل فوجی طاقتوں کے عکاس ہیں۔
سوورنادرگ قلعہ
بھارت کے مراٹھا ملٹر منظرنامے، جو 17ویں اور 19ویں صدی کے درمیان تیارکئے گئے ، ایک غیر معمولی قلعہ بندی اور فوجی نظام کی نمائندگی کرتے ہیں جس کا مراٹھا حکمرانوں نے تصور کیا تھا۔ قلعوں کا یہ غیر معمولی نیٹ ورک، درجہ بندی، پیمانوں اور ٹائپولوجیکل (اپنی قسم کی ) خصوصیات میں مختلف خصوصیت کا حامل ہے، جوزمین کی تزئین کاری ، خطے اور فزیوگرافک خصوصیات کو یکجا کرنے کا نتیجہ ہے اور یہ سہیادری پہاڑی سلسلوں، کونکن کے ساحل، دکن کی سطح مرتفع اور بھارتی جزیرہ نما میں مشرقی گھاٹوں کے لیے مخصوص ہیں۔
سندھو درگ قلعہ
مہاراشٹر میں 390 سے زیادہ قلعے ہیں جن میں سے صرف 12 قلعوں کا انتخاب ہندوستان کے مراٹھا ملٹری منظرنامےکے تحت کیا گیا ہے، ان آٹھ قلعوں کو بھارت کے آثار قدیمہ کا جائزہ لینے والے محکمہ نے محفوظ کیا ہے۔ مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ محفوظ کئے گئے قلعوں میں شیو نیری قلعہ، لوہ گڑھ، رائے گڑھ، سوورنا درگ، پنہالہ قلعہ، وجے درگ، سندھو درگ اور گنجی قلعہ ہیں جبکہ سالہر قلعہ، راج گڑھ، کھنڈری قلعہ اور پرتاپ گڑھ کو محکمہ آثار قدیمہ اور عجائب گھر شامل ہے۔ ہندوستان کے مراٹھافوجی منظرناموں میں سالہر قلعہ، شیو نیری قلعہ، لوہ گڑھ، رائے گڑھ، راج گڑھ اور گنجی قلعہ پہاڑی قلعے ہیں، پرتاپ گڑھ پہاڑی جنگلاتی قلعہ ہے، پنہالہ پہاڑی سطح مرتفع قلعہ ہے، وجے درگ ساحلی قلعہ ہے جب کہ کھنڈری قلعہ، سندھودورگ اور سندھودورگ جزیرے کے اطراف کےقلعے ہیں۔
پنالہ قلعہ
مراٹھا فوجی نظریہ کا آغاز 17 ویں صدی میں مراٹھا بادشاہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے دور حکومت میں 1670 عیسوی تک ہوا اور اس کے بعد کے قوانین کے ذریعےیہ 1818 عیسوی میں پیشوا حکمرانی تک جاری رہا۔
لوہاگڑھ قلعہ
نامزدگی کی دو قسمیں ہیں- ثقافتی اور قدرتی معیار، مراٹھا ملٹری منظرنامے کو ثقافتی معیار کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے۔ ثقافتی مقامات کے لیے چھ معیار (1 سے6) اور عالمی ثقافتی مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قدرتی مقامات کے لیے چار معیار (7 سے 10) ہیں۔
ہندوستان کے مراٹھا ملٹری منظرنامےکو کسوٹی کے تحت نامزد کیا گیا ہے (iii): کسی ثقافتی روایت یا کسی تہذیب کی منفرد یا کم از کم غیر معمولی گواہی دینا جوموجود ہے یا ختم ہو چکی ہے، معیار (iv): ایک شاندار مثال ہونا۔ عمارت کی ایک قسم، آرکیٹیکچرل یا تکنیکی جوڑ، یا زمین کی تزئین کاری جو انسانی تاریخ کے اہم مرحلے (مرحلوں) کی وضاحت کرتی ہو اور معیار (vi): واقعات یاموجودروایات،نظریات یا عقائد کے ساتھ، فنکارانہ اور ادبی صلاحیت کے ساتھ براہ راست یا واضح طور پر منسلک ہونا عالمگیر یت سے متعلق شاندار اہمیت کے حامل کام۔
وجے درگ قلعہ
رائے گڑھ قلعہ
فی الحال ہندوستان میں 42 عالمی ثقافت کے حامل مقامات ہیں، جن میں سے 34 ثقافتی مقامات ہیں، سات قدرتی مقامات ہیں جبکہ ایک مخلوط سائٹ ہے۔ مہاراشٹر میں چھ عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات ہیں، ان میں پانچ ثقافتی مقامات اور ایک قدرتی مقام ہے ،ان میں اجنتا غار (1983)، ایلورا غار (1983)، ایلیفینٹا غار (1987)، چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سابقہ وکٹوریہ ٹرمینس) (2004)، وکٹورین گوتھک اور ممبئی (2018) اور مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ کے مغربی گھاٹوں کے آرٹ ڈیکو اینسمبلز قدرتی زمرے (2012) میں سیریل پراپرٹی شامل ہیں۔اور سال 2021 میں عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کی عارضی فہرست میں ثقافتی املاک کے طور پر شامل کرنے کے تعلق سے یہ چھٹی املاک ہے۔
مزید تصاویر کے لیے لنک
***********
ش ح ۔ ش م - م ش
U. No.4146
(Release ID: 2000556)
Visitor Counter : 134