مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت اجے بھٹ نے سی- ڈاٹ کا دورہ کیا


سی-ڈاٹ نے ان کے سامنے مقامی طور پر تیار کردہ ٹیلی کام ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی نمائش کی

جناب بھٹ نے تسلیم کیا کہ سی-ڈاٹ ٹیلی کام کے پھیلاؤ اور ٹیلی کام سیکورٹی کے شعبوں میں شاندار کام کر رہا ہے

Posted On: 30 JAN 2024 12:20PM by PIB Delhi

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے کل سنٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی-ڈاٹ) دہلی کے کیمپس کا دورہ کیا۔ سی-ڈاٹ ، ٹیلی مواصلات کی وزارت ، حکومت ہند کے ٹیلی مواصلات  کامحکمہ ، ٹیلی کام کی تحقیق و ترقی کا ایک اہم مرکز ہے۔ یہ دفاعی مواصلات اور سائبر سیکورٹی جیسے اہمیت کےحامل بنیادی ڈھانچے کے لیے ، محفوظ ٹیلی کام طریقہ کارکواندرون ملک تیار کرنے میں فعال طور پر کام کر رہا ہے۔

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے سی-ڈاٹ کے کیمپس میں ایک درخت لگایا۔ جس کے بعد سی-ڈاٹ کے سی ای او، ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے دورے پر آئی اہم شخصیات کےسامنے، ٹیلی کام مصنوعات کے متنوع پورٹ فولیو/طریقہ کار اور کلیدی ٹیلی کام سیکیورٹی طریقہ کار جیسے کہ سیکیورٹی آپریشن سینٹر (نیٹ ورک میں مالویئرکابروقت پتہ لگانا)، انٹرپرائز سیکیورٹی سینٹر- (تمام اختتامی نکات پر محیط انٹرپرائز کی سطح پر بدنیتی پر مبنی خطرات اور حملوں کی بروقت شناخت اور تخفیف) مابعد کوانٹم کرپٹوگرافی کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

دیگرطریقہ کار جیسے کہ مقامی طور پر تیار کردہ 4 جی کور اور4 جی آر اے این، 5 جی کور نیز5 جی آر اے این، سی اے پی کا استعمال کرتے ہوئے آفات کے بندوبست سے متعلق طریقہ کار، سیل براڈکاسٹ سنٹر، آپٹیکل ٹرانسپورٹ اور رسائی سے متعلق طریقہ کار، سوئچنگ اور روٹنگ سلوشن وغیرہ بھی پیش کیے گئے۔

اس کے بعدسی -ڈاٹ کی ویڈیو کانفرنسنگ ( وی سی)طریقہ کار اور سمواد، ایک مقامی طور پر تیار کردہ پیغام رسانی اور سیل پلیٹ فارم، مابعد کوانٹم کریٹوگرافی، آفات کے بندوبست سی اے پی (کامن الرٹ پروٹوکول) اور انٹرپرائز سیکیورٹی آپریشن سینٹر(ای  ایس او سی)، ڈی ڈبلیو ڈی ایم نیز او ٹی این لیب، کوانٹم کی کلیدی تقسیم (کیو کے ڈی)، جی پی او این/این ایم ایس، 4 جی/5  جی لیب، ای – شکشا اور سی ایس اے ٹی – فائی لیب ، ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر نیز5  جی ڈیمو کے مظاہرےکئے گئے۔

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے دہلی کیمپس کے سی-ڈاٹ کے متعلقہ افراد کے ساتھ بنگلور کے دفترسے  اس پروگرام میں آن لائن شامل ہونے والے سی –ڈاٹ کے ملازمین سے بھی خطاب کیا۔ یہ ایک بصیرت افروزبات چیت تھی، جہاں انہوں نے کہا کہ ‘‘ٹیلی کام دفاع  کے شعبےمیں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے اور میں سی-ڈاٹ اور ہندوستانی دفاعی افواج کے درمیان تعاون کے بہت سے شعبے دیکھتا ہوں۔ سی-ڈاٹ، دفاعی ساز وسامان کواندرون ملک تیار کرنے کا حصہ بن سکتا ہے اور درحقیقت یہ دفاعی شعبے میں ٹیلی کام اور سائبر سیکیورٹی کو  یکسرتبدیل کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ جناب اجے بھٹ جی نے محفوظ طریقہ کار اور خاص طور پر دفاعی شعبے کے لیے موزوں ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لئے سی-ڈاٹ اور دفاعی فورسز کے درمیان زیادہ تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مواصلات، سائبر سیکورٹی اور سائبر وارفیئر شعبہ میں دفاعی افواج کی ضروریات کے ساتھ اپنی تحقیق اور ترقی کو ہم آہنگ کرنےسے متعلق سی-ڈاٹ کے لیے ایک بڑے کردار پر زور دیا۔

سی-ڈاٹ کے سی ای او، ڈاکٹر اپادھیائے نے عزت مآب وزیر مملکت برائے دفاع کا ان کی قابل قدر رہنمائی اور سی-ڈاٹ کے انجینئروں کی حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دفاع کے لیے اپنی مرضی کے مطابق جدید ترین ٹیلی کام سیکیورٹی طریقہ کارتیار کرنے کے لیے  سی-ڈاٹ کے عزم کا یقین دلایا۔

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے  یہ بھی کہا کہ ‘‘ سی-ڈاٹ نے ٹیلی مواصلات کے سبھی پہلوؤں میں زبردست کام کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس کی سائبر سیکیورٹی سمیت۔ میں سی-ڈاٹ اور دفاعی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ایک عظیم مستقبل دیکھ رہا ہوں۔ میں سی-ڈاٹ کی مستقبل کی کوششوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’’۔ انہوں نے کہا کہ 2047 کا ہندوستان ٹیکنالوجی کی ترقی اور اس کے استعمال میں ایک وشو گرو ہوگا۔ شہری اور دفاعی استعمال کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ میں سی-ڈاٹ کا اہم کردار ہوگا۔ سی-ڈاٹ قوم کی اعلیٰ ترین خدمات انجام دے رہا ہے۔ میں سی-ڈاٹ کو اس کی تمام کوششوں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001M6BW.jpg

سی -ڈاٹ دہلی کیمپس میں دفاع اور سیاحت کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ کا خیرمقدم کرتے ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00253XI.jpg

دفاع اور سیاحت کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ شجر کاری کی تقریب کے دوران

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LDGK.jpg

مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی لیبارٹری کا دورہ کرتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P1KP.jpg

مابعدکوانٹم کرپٹوگرافی(پی کیو سی) لیب کا دورہ کرتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PXNC.jpg

پی ایم وانی (وزیر اعظم کا وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس) لیب کا دورہ کرتے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006NPBB.jpg

لیبارٹری کے دورے کاایک منظر

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007TMA4.jpg

دفاع اور سیاحت کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ، سی-ڈاٹ سے متعلقہ افراد سے خطاب کر تے ہوئے

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008Q3KF.jpg

دفاع اور سیاحت کے وزیرمملکت جناب اجے بھٹ،سی -ڈاٹ فیملی کے ساتھ

 

 

*******

ش ح۔ ع م ۔ف ر

 (U: 4144)

 



(Release ID: 2000550) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu