وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں ‘بھارت: مادرجمہوریت’ کے موضوع والی جھانکی نے پہلا مقام حاصل کیا

Posted On: 29 JAN 2024 10:00PM by PIB Delhi

آئی جی این سی اے نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ ثقافت کی وزارت کی اس کی جھانکی نے یوم جمہوریہ کی تقریب (آر ڈی سی) پریڈ 2024 میں پہلا انعام حاصل کیا ہے، جو ثقافتی نمائندگی کے میدان میں ایک اہم کامیابی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FI48.jpg

 

روایت اور جدت کی ایک شاندار امتزاج،اس جھانکی نے بھارت کے ثقافتی ورثے – جس کی اکثر مادر جمہوریت کے طور پر ستائش کی جاتی ہے، کی بھرپور نمائش کے ساتھ ساتھ انامورفک تکنیک کے شاندار استعمال سے سامعین کو مسحور کردیا ۔

ہماری پریزنٹیشن میں مہارت کے ساتھ استعمال ہونے والی انامورفک تکنیک نے  ہماری ثقافت کی فعالیت کو ظاہر کرتے ہوئے ایک عصری احساس  کی خصوصیت کو شامل کیا۔ اس غیرمتوقع موڑ نے بغیر کسی رکاوٹ کے روایتی عناصر کی تکمیل کی، ایک جھانکی بنائی جو اس کی فنکارانہ خوبی اور ثقافتی گونج کے لیے نمایاں تھی۔

وزارت ثقافت کو اس حصولیابی پر بے حد فخر ہے، جس سے ہندوستان کی متنوع تانے بانے کو محفوظ رکھنے اور اس کا جشن منانے کے ہمارے عزم کااظہار ہوتا ہے۔ یہ جیت نہ صرف ہماری تخلیقی صلاحیتوں کی پہچان ہے بلکہ بھارت کی مالامال ثقافتی میراث کا ثبوت ہے۔

ہم  برادری کو اپنی خوشیوں میں شریک ہونے اور اس اہم موقع کاجشن منانے کی دعوت دیتے ہیں۔ جھانکی کی کامیابی ہماری عہد بستہ ٹیم کی اجتماعی کوشش اور بھارت کے ثقافتی ورثے کو اختراعی اور بصری انداز میں پیش کرنے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔

 

*******

ش ح۔ ع م ۔ف ر

 (U: 4141)

 


(Release ID: 2000517) Visitor Counter : 75


Read this release in: English , Hindi