زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت کے شعبے میں رضاکارانہ کاربن مارکیٹ کے لیے فریم ورک کا آغاز اور زرعی جنگلات کی نرسریوں کے ایکریڈیشن پروٹوکول کا افتتاح


کسانوں کے لیے فائدے  کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل  پر توجہ مرکوز کریں - مرکزی وزیر زراعت جناب منڈا

Posted On: 29 JAN 2024 2:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج دہلی میں زراعت کے شعبے میں رضاکارانہ کاربن مارکیٹ اور زرعی جنگلات کی نرسریوں کے ایکریڈیٹیشن پروٹوکول کے لیے فریم ورک کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سکریٹری جناب منوج آہوجا، ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک، مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور زراعت سے متعلق مختلف تنظیموں کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے، جبکہ کئی اسٹیک ہولڈرز بھی عملی طور پر پروگرام میں شامل ہوئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U8TL.jpg

 

اپنے خطاب میں جناب منڈا نے کہا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے ملک کے زرعی شعبے میں رضاکارانہ کاربن مارکیٹ (وی سی ایم ) کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک تیار کیا ہے تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو کاربن کریڈٹ کے فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دی جائے۔ کسانوں کو کاربن مارکیٹ میں متعارف کرانے سے نہ صرف انہیں فائدہ ہوگا بلکہ ماحول دوست زرعی طریقوں کو اپنانے میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے کسانوں کے مفاد میں کاربن مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے مرکز اور ریاستوں کی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ تنظیموں سے مکمل تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سمت میں جنوبی علاقوں کے کسانوں کے ساتھ مل کر کام کیا جانا چاہیے، ان کے لیے آسان اور مسائل  کے حل کے ساتھ ساتھ  کسانوں کے فوائد پر بھی توجہ  مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ پہلا قدم ہے جس میں ہم سب کی شرکت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ گلوبل وارمنگ جیسے عالمی چیلنجز ہم سب کے سامنے ہیں۔ اس لیے ہمیں احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے آئی سی اے آر سے کہا کہ وہ اس سمت میں فعال کردار ادا کرے اور صحیح طریقے سے اچھا کام کرے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RMCF.jpg

 

جناب منڈا نے کہا کہ ملک میں زراعت کا شعبہ کروڑوں لوگوں کی معیشت اور روزی روٹی میں اہم تعاون دےرہا ہے۔ ملک کی 54.6فیصد افرادی قوت زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ 18.6 فیصد ہے، جب کہ ملک کے کل جغرافیائی رقبے میں سے 139.3 ملین ہیکٹر رقبہ ہے۔ اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پائیدار ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ جناب منڈا نے کہا کہ زرعی جنگلات کی نرسریوں کا ایکریڈیٹیشن پروٹوکول ملک میں زرعی جنگلات کو فروغ دینے کے لیے بڑے پیمانے پر پودے لگانے کے مواد کی تیاری اور تصدیق کے لیے ادارہ جاتی انتظامات کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اسے اپنائیں تاکہ معیاری پودے لگانے کا مواد یقینی منافع فراہم کر سکے اور قومی زرعی جنگلات کی پالیسی کے مقاصد اور اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے قدرتی وسائل کے صحیح استعمال پر بھی زور دیا۔ جناب منڈا نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب مودی زرعی شعبے کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے تئیں بہت حساس ہیں، اور ان کی قیادت میں ہم مسائل کو حل کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

 

 

ش ح ۔ا م۔م ش۔

U:4124

 


(Release ID: 2000382) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Hindi