وزارت دفاع
دہلی کینٹ کے آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) میں کالج آف نرسنگ کے بی ایس سی (ایچ) نرسنگ طلبا ءکے 10ویں بیچ کی تقریب چراغاں کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
29 JAN 2024 2:51PM by PIB Delhi
کالج آف نرسنگ کے بی ایس سی (ایچ) نرسنگ طلبا کے دسویں بیچ کے پہلے سال کی تقریب چراغاں کا اہتمام دہلی کینٹ کے آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) میں آیوروگیان آڈی ٹوریم میں 29 جنوری 2024 کو کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران 30 نرسنگ طلبا نے عزم اور لگن کے ساتھ اپنے پیشہ وارانہ سفر کا آغاز کرنے کے لیے یونیفارم زیب تن کی۔
آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) کے کمانڈینٹ لیفٹیننٹ جنرل اجیت نیل کنٹن اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، اور ایڈیشنل ڈی جی ایم این ایس میجر جنرل اگناٹیس ڈیلاس فلورا اس تقریب کی مہمان ذی وقار تھیں۔
اس تقریب کا آغاز لیفٹیننٹ جنرل نیل کنٹن اور دیگر معززین کے ذریعہ چراغ روشن کیے جانے کے ساتھ ہوا۔ حکمت کی لو کو میجر جنرل اگناٹیس ڈیلاس فلورا نے کرنل ڈیچن چوئڈن تک پہنچایا جنہوں نے اسے طلباء تک پہنچایا۔ یہ اساتذہ کی جانب سے 30 نوتربیت یافتہ نرسنگ طلباء کو علم کی منتقلی کی علامت ہے۔ میجر جنرل شینا پی ڈی، پرنسپل میٹرن، اے ایچ (آر اینڈ آر) نے نرسوں کو ان طلباء سے عہد کروایا جنہوں نے اپنے آپ کو اس عظیم پیشے سے وابستہ کیا ہے۔
آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر)کے کمانڈینٹ نے تعلیمی سال 2022-2023 کے لیے ہونہار طلباء کو اعزاز سے نوازا۔ این / سی ڈیٹ مسکان شرما کو بی ایس سی (نرسنگ) کے تیسرے سال میں پہلا مقام حاصل کرنے کے لیے پشپ نارنجن نقرئی تمغے سے نوازا۔ پہلے سال کی این / سی ڈیٹ اُرملا اور این / سی ڈیٹ کلپنا ورما کو ، سی او این، اے ایچ (آر اینڈ آر) کے ذریعہ منعقدہ ابتدائی امتحانات میں پہلی اور دوسری رینک حاصل کرنے کےلیے بک پرائز اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل ہوا۔ انہوں نے طلبا ءکی ستائش کی اور اس بات کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملٹری نرسنگ افسر کے ذریعہ مقررکردہ معیارات اور اخلاقیات کو اپنی مضبوط عہدبندگی کے ساتھ بلند کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4123
(Release ID: 2000350)
Visitor Counter : 85