بجلی کی وزارت
این ٹی پی سی لمیٹڈ کوآجروں کے اعلیٰ ادارے کی طرف سے ہندوستان میں 2024 کا ایک اعلیٰ آجر کے طور پر اعزاز حاصل ہوا
Posted On:
29 JAN 2024 11:48AM by PIB Delhi
آجروں کے اعلیٰ ادارے کے 2024 کےسرفہرست آجروں کا اعلان کیا گیا ہے اور این ٹی پی سی لمیٹڈ کو ادارے کی طرف سے ہندوستان کو ایک اعلی آجر کے طور پر اعزاز حاصل ہوا ہے۔ این ٹی پی سی نے سرٹیفیکیشن کے لیے کوالیفائی کرنے کی خاطر جو درج ذیل اقدامات مکمل کیے، اُن میں ایچ آر بہترین پریکٹس سروے، تصدیق اور آڈٹ شامل ہیں۔ این ٹی پی سی کی کارکردگی کے اسکور کو بین الاقوامی معیار کے مطابق درجہ بندی دی گئی اور این ٹی پی سی نے اعلیٰ آجر کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔
ایچ آر بہترین پریکٹس سروے چھ ایچ آر ڈومینز کا احاطہ کرتا ہے، جس میں 20 موضوعات شامل ہیں، جن میں لوگوں کی حکمت عملی، کام کا ماحول، ذہانت کا حصول، سیکھنا، تنوع، ایکویٹی اور شمولیت، فلاح و بہبود اور دیگر بہت کچھ شامل ہے۔ سروے بین الاقوامی معیار پر مبنی ہے۔ لہذا، شرکاء کو عالمی سطح پر قابل اطلاق بہترین پریکٹس کے برخلاف ماپا جاتا ہے۔ اس عمل میں توثیق اور سخت تشخیص کے مختلف مراحل کو شامل کیا جاتا ہے ۔ شرکاء کو سرٹیفیکیشن کے عمل کے مختلف مراحل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنا پڑتا ہےاور بطور ایک سرکاری اعلیٰ آجر کے لئے مطلوبہ اسکور حاصل کرنا پڑتا ہے۔
ایچ آر کے ڈائریکٹر جناب دلیپ کمار پٹیل نے 25 جنوری 2024 کو سنگاپور میں منعقدہ ٹاپ ایمپلائرز 2024 سرٹیفیکیشن جشن تقریب میں این ٹی پی سی کی جانب سے ایوارڈ حاصل کیا۔
اعلیٰ اداروں کے انسٹی ٹیوٹ ایچ آر بہترین پریکٹسزمیں مہارت کی تصدیق کرنے کے لیے ایک عالمی ایچ آر اتھارٹی ہے۔ گزشتہ 33 سالوں کے زیادہ عرصے سے، یہ فرم سرٹیفیکیشن، بینچ مارکنگ، صف بندی میں لانے اور دنیا بھر کے اعلی آجروں کو جوڑنے کے ذریعے کام کی دنیا کو تقویت دینے کے لیے ایچ آر حکمت عملیوں کے اثرات کو تیز کرنے کے لیے وقف ہے۔
ایک اعلیٰ آجر کے طور پر سند یافتہ ہونا ،کام کی ایک بہتر دنیا کے لیے این ٹی پی سی کی لگن کو ظاہر کرتا ہے، جس کی نمائش اس کے "پیوپل بیفور پی ایل ایف (پلانٹ لوڈ فیکٹر) " کے نقطہ نظر اور ترقی پسند ایچ آر پالیسیوں اور عوامی طرز عمل کے ذریعے ہوتی ہے، جو تنظیمی ویژن کو عملی جامہ پہنانے تعاون دیتے ہیں اور مثبت تنظیمی نتائج پیدا کرتے ہیں اور ملازمین کی مصروفیت بڑھانے میں اضافہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-4117
(Release ID: 2000317)
Visitor Counter : 80