قانون اور انصاف کی وزارت
ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کا چوتھا اجلاس؛ مشاورتی عمل جاری
Posted On:
27 JAN 2024 10:37PM by PIB Delhi
ون نیشن ون الیکشن پر اعلیٰ سطحی کمیٹی (ایچ ایل سی) کے چیئرمین، بھارت کے سابق صدر، جناب رام ناتھ کووند نے، جسٹس یو یو للت، سابق چیف جسٹس آف انڈیا، اور جسٹس سنجیب بنرجی، مدراس ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سے مشاورت کی۔ کورٹ، اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین جناب منن کمار مشرا، نے اس موضوع پر اپنی قابل غور تجاویز دیں۔
سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھتے ہوئے، جناب کووند نے مہاراشٹروادی گومانتک پارٹی، گوا کے صدر، جناب دیپک پانڈورنگ دھاولیکر کے ساتھ بات چیت کی۔
مندرجہ بالا بات چیت کے علاوہ آج ایچ ایل سی کا چوتھا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جناب غلام نبی آزاد، سابق قائد حزب اختلاف، راجیہ سبھا، جناب این کے سنگھ، سابق چیئرمین، 15ویں مالیاتی کمیشن، ڈاکٹر سبھاش سی. کشیپ، سابق سکریٹری جنرل، لوک سبھا، جناب سنجے کوٹھاری، سابق چیف ویجیلنس کمشنر اور جناب ہریش سالوے ، سینئر ایڈووکیٹ نے اجلاس میں شرکت کی۔ این کے سنگھ اور پراچی مشرا کی طرف سے شریک تصنیف ’انتخابی سائیکلوں کو ہم آہنگ کرنے کے میکرو اکنامک امپیکٹ، انڈیا سے شواہد‘ پر کمیٹی کے سامنے ایک پریزنٹیشن دی گئی۔ کمیٹی نے متعلقہ فریقین کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔
******
ش ح۔ ش ت ۔ م ر
U-NO. 4107
(Release ID: 2000248)
Visitor Counter : 81