وزارت دفاع
این سی سی ڈائریکٹوریٹ مہاراشٹر نے لگاتار تیسرے سال یوم جمہوریہ کیمپ 2024 میں وزیر اعظم کا باوقار بینر جیتا
Posted On:
28 JAN 2024 5:51PM by PIB Delhi
ممبئی، 28 جنوری، 2024
این سی سی ڈائریکٹوریٹ مہاراشٹر کے دستے نے ہیٹ ٹرک لگاتے ہوئے لگاتار تیسری بار یوم جمہوریہ کیمپ -2024 ایونٹ میں وزیر اعظم کا باوقار بینر جیت لیا ہے۔
122 کیڈٹس پر مشتمل مہاراشٹر ڈائریکٹوریٹ کا دستہ یوم جمہوریہ کیمپ (آر ڈی سی-2024) میں ٹرافیاں اور اعزازات/میڈل جیتنے کے علاوہ چیمپیئن ٹرافی اور وزیر اعظم کا بینر جیت کر مجموعی طور پر پہلے نمبر پر ر ہا ہے۔
میجر جنرل یوگیندر سنگھ، وی ایس ایم، اے ڈی جی این سی سی ڈائریکٹوریٹ مہاراشٹر نے کہا کہ "اب تک 20 بار اور گزشتہ تین سالوں سے لگاتار آر ڈی سی بینر مقابلہ جیتنا ایک شاندار کامیابی ہے۔ این سی سی ڈائریکٹوریٹ مہاراشٹرا کی پوری ٹیم کو ان کی محنت، لگن اور خلوص کے لیے خراج تحسین۔"
انہوں نے مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے این سی سی کیڈٹس کو ان کی تمام کوششوں میں بلاامتیاز تعاون فراہم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع (
4104
(Release ID: 2000234)
Visitor Counter : 92