الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں خواتین کی افرادی قوت کے تعاون کو اعزاز سے نوازا

Posted On: 28 JAN 2024 3:41PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2024 کی ایک شاندار تقریب میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف شعبوں اور وزارتوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا۔ اس سال، تقریباً 13,000 خصوصی مہمانوں کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا، جو حکومت کے جن بھاگیداری نظریے کے مطابق تھا، جس سے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی تہوار میں فعال طور پر شامل ہونے کی ترغیب دی گئی۔

پانچ بڑی کمپنیوں - سیم سنگ، ویسٹرون، ڈکسن، پیگاٹرون اور وی وی ڈی این - کی 250 سے زیادہ خواتین کارکنوں نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حصہ لیا۔ یوم جمہوریہ پریڈ میں الیکٹرانک مینوفیکچرنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان خواتین کارکنوں کی موجودگی شمولیت، تنوع اور فعال شہریوں کی شرکت کے تئیں حکومت کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) کی جانب سے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں خواتین کی افرادی قوت کے تعاون کی عزت افزائی اور تسلیم کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 27 جنوری 2024 کو سکریٹری، میٹی جناب ایس کرشنن نے مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر شرکت کی۔ پروگرام کے دوران موجود دیگر عہدیداروں میں ڈاکٹر مدن موہن ترپاٹھی، ڈائرکٹر جنرل، این آئی ای ایل آئی ٹی، ڈاکٹر ابھیلاشا گوڑ، سی ای او، ای ایس ایس سی آئی، محترمہ گریجا ویدی، ایس وی پی، وی وی ڈی این، اور جناب سبھانشو تیواری، ای ڈی، نیلیٹ شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PZRG.jpg

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ان خواتین ورکرز سے خطاب کیا اور ان سے بات چیت کی۔ تقریب کے دوران شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ایس کرشنن نے کہا کہ "خواتین ایسی خوبیوں کا مظاہرہ کرتی ہیں جو کسی بھی صنعت کی کامیابی اور متحرک ہونے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں"۔ انہوں نے اس بات کا خیرمقدم کیا کہ "خواتین کام کی جگہ پر انحصار کے احساس کو فروغ دیتے ہوئے اپنے کرداروں کے لیے مستقل طور پر بھروسہ مندی، دیانتداری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتی ہیں"۔

خواتین کارکنوں نے اظہار خیال کیا کہ وہ کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی تقریب مدعو کئے جانے کے لئے انتہائی فخر اور اعزاز محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اپنی کامیابیوں کو قوم کے سامنے مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کیا، انہوں نے کہا کہ وہ ان کی گرمجوشی سے کی گئی مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003P477.jpg

این آئی ای ایل آئی ٹی نے وی وی ڈی این، ای ایس ایس سی آئی اور مائیکرو سافٹ انڈیا کے ماہرین کے ساتھ ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ جس کے موضوعات تھے، (i) ہندوستان اور دنیا میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے ماحولیاتی نظام کو بڑھانا اور (ii) کس طرح اپ سکلنگ اور ری اسکلنگ ان کی مہارت اور ملازمت کو وسیع کر سکتی ہے - ٹیلنٹ گیپ کو بھرنا، کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ خواتین کارکنوں کے لیے ڈیجیٹل انڈیا کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی میں حصہ لینے کے لیے شرکاء کی مہارت اور معلومات کو بڑھایا جا سکے۔

******

ش  ح۔ ش ت ۔ م ر

U-NO. 4102


(Release ID: 2000209) Visitor Counter : 474


Read this release in: English , Hindi