تعاون کی وزارت

ملک بھر سے 250 پی اے سی ایس/ اور ان کی/ کے شریک حیات نے کرتویہ پتھ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے یوم جمہوریہ پریڈ دیکھی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سہکار سے سمردھی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تعاون کی وزارت نے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امیت شاہ کی بابصیرت قیادت کے تحت مختصر مدت میں 54 سے زیادہ اقدامات کئے ہیں

بعض چیئرپرسن نے اپنی سوسائیٹیوں میں پی اے سی ایس کمپیوٹر ائزیشن پروجیکٹ سے حاصل فائدوں کے بار ے میں بتایا

Posted On: 27 JAN 2024 8:30PM by PIB Delhi

ملک بھر سے پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹی (پی اے سی ایس) کے تقریبا 250 مستفدین اور ان کی/ کے شریک  حیات حکومت ہند کے مہمان خصوصی کے طور پر کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2024 سے لطف اندوز ہوئے۔ بعد میں شام کو خصوصی مہمانوں نے عملی طور پر لال قلعے میں بھارت پر ومیں حصہ لیا۔

وزیرا عظم جناب نریندر مودی کے سہکار سے سمردھی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تعاون کی وزارت نے مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امیت شاہ کی بابصیرت قیادت میں مخٹصر مدت میں 54 سے زیادہ اقدامات کئے ہیں۔

تعاون کی وزارت نے 250 کے قریب پی اےسی ایس مستفدین اور ان کے شریک حیات کو یوم جمہوریہ تقریبات دیکھنے کے لئے مدعو کیا تھا۔ یہ لوگ ملک بھر سے 54 ریاستوں اور دو مرکزی انتظام والے علاقوں سے دہلی آئے تھے۔ یوم جمہوریہ سے قبل تعاون کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ڈنر کا اہتمام کیا۔ جناب ورما نے تعاون کی وزارت کی جانب سے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ بعض چیئرپرسن حضرات نے پی اےسی ایس کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ سے حاصل فائدوں کے بارے میں بتایا۔

تعاون کی وزارت کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر ان خصوصی مہمانان کو مدعو کئے جانے سے نہ صرف ان لوگوں کے لئے ایک یادگار موقع حاصل ہوا بلکہ پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے پروجیکٹ کے فائدے بھی سامنے آئے۔ اس موقع پر شرکت سے پی اے سی ایس شرکا کو سہکار سے سمردھی کے لئے اور بھی لگن سے کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔

*****

U.No:4094

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2000134) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Hindi