نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

"ہماری لڑکیاں ہماری یوتھ پاور کا ایک اہم معیاری حصہ ہیں": نائب صدر جمہوریہ


بدعنوانی کی مطلق العنانیت کی جگہ جمہوریت کی صلاحیت پسندی نے لے لی ہے

نائب صدر جمہوریہ  نے پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کو تاریخی قرار دیا

نوجوانوں کو جدت، ایجاد، تحقیق اور انٹرپرینیورشپ پر توجہ دینی چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

نائب صدر جمہوریہ نے سوچھ بھارت میں نوجوانوں کے کردار کی ستائش کی

نائب صدرجمہوریہ  جگدیپ دھنکھڑ نے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کی

Posted On: 27 JAN 2024 12:00PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھڑنے آج کہا "زندگی کا ہر شعبہ لڑکیوں کی تیز رفتار ترقی، اس کے تئیں عزم اور شمولیت سے منسلک ہے۔ ہماری لڑکیاں ہماری یوتھ پاور کا ایک اعلیٰ معیار ی حصہ ہیں" ۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والی لڑکیوں اور خواتین کی شاندار کارکردگی کی ستائش کی۔

انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی مقننہ میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن کی حالیہ ضابطے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسے ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

ملک میں موجودہ ماحولیاتی نظام کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج بدعنوانی اور دلالوں کا خاتمہ ہو چکا ہے اور نوجوانوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے کے بے پناہ مواقع ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا "بدعنوانی کی مطلق العنانیت کو جمہوریت کی صلاحیت پسندی میں بدل دیا گیا ہے"۔

نوجوانوں کو 2047 کے ہندوستان کی تعمیر کی راہ پر گامزن سپاہی بتاتے ہوئے، جناب دھنکھڑنے وہاں موجود نوجوان رضاکاروں کو اختراعی بننے اور تحقیق و صنعت کاری پر توجہ مرکوز کرنے نیز فخرکرنے والا  ہندوستانی ہونے اور ہمیشہ قوم کو اولین رکھنے کی تلقین کی۔

اس تقریب میں نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک، راجیہ سبھا کے سکریٹری جناب راجیت پنہانی، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت میں امور نوجوانان کی سکریٹری محترمہ  میتا راجیولوچن اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ اس بات چیت کے بعد این ایس ایس کے تمام رضاکاروں کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا گائیڈڈ ٹور کرایا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4079


(Release ID: 2000017) Visitor Counter : 92


Read this release in: Marathi , Hindi , English