قانون اور انصاف کی وزارت

نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے ہندوستان کے 75 ویں سال کے موقع  پر کل ہمارا سنودھان ہمارا سمّان مہم کا افتتاح کریں گے


مہم کا مقصد ہندوستان کے آئین میں دیئے گئے اصولوں کے تئیں ہمارے اجتماعی عہد کا اعادہ ہے

قانونی معلومات ، قانونی صلاح اور قانونی امداد کے لئے مربوط قانونی پلیٹ فارم نیائے سیتو کا آغاز کیا جائے گا

اس پروگرام میں اس اسکیم کی حصولیابیوں پر ایک کتابچے کا اجرا بھی کیا جائے گا

دشا اسکیم کے تحت ٹیلی لا پروگرام کے ذریعہ 67 لاکھ سے زیادہ شہریوں کو قانونی چارہ جوئی سے پہلے کی صلاح فراہم کی جائے گی

بھاشنی اور اگنو انصاف کے محکمے کے ساتھ تال میل کو باقاعدہ شکل دیں گے

Posted On: 24 JAN 2024 7:02PM by PIB Delhi

نائب صدر جناب جگدیپ دھنکڑ سال بھر تک چلنے والی مہم ہمارا سنوودھان ہمارا سمان مہم کا آغاز کریں گے جو جمہوریہ کے طور پر ہندوستان کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا جارہا ہے۔ کل 24 جنوری 2024 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں یہ پروگرام ہوگا۔ مہم کا مقصد ہندوستان کے آئین میں دیئے گئے اصولوں کے تئیں ہمارے عہد کا اعادہ کرنا ہے۔ پروگرام میں جن نکات کا احاطہ کیا جارہا ہے ان میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

سب کو نیائے ۔ ہر گھر نیائے کا مقصد کامن سروس سینٹرز کے گاؤں کی سطح کے صنعت کاروں کے زریعہ گاؤوں کو جوڑنا اور سب کو نیائے کا حلف لینا ہے۔ جس کا نام ہے نیائے سہایک

ایک اور سرگرمی نوبھارت نوسنکلپ کا مقصد عوام کو پنچ پرن کا عہد لینا ہے اور اس کے لئے پنچ پرن حلف لیا جائے گا۔ شہریوں کو اس بات کا موقع ملے گا کہ وہ پنچ پرن رنگوتسو میں حصہ لے کر پوسٹر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

تیسری سرگرمی ودھی جاگرن ابھیان ہے جس ا مقصد لاء کالجوں کے ذریعہ ذمہ داری میں لئے گئے گاؤوں میں پرویونوکلب اسکیم کے تحت پنچ پرن کا پیغام پہنچانا ہے۔

پروگرام کے دوران نیائے سیتو کا افتتاح کیا جائے گا جس کا مقصد آخری مرحلے تک قانونی رسائی فراہم کرانا ہے۔

پروگرام کے دوران قانون تک رسائی اسکیم سے متعلق معلومات پر مشتمل حصولیابیوں کے کتابچے کا اجرا بھی کیا جائے گا ۔ جس کا عنوان ہے قانون تک عام رسائی کے لئے اختراعی اقدامات، (دشا)۔

اسی کے ساتھ ساتھ پروگرام میں بھاشھنی اور اگنو کے نمائندے مل کر انصاف کے محکمے کے ساتھ اپنے تال میل کو باقاعدہ شکل دیں گے۔

اس موقع پر جواکابرین موجود ہوں گے ان میں قانون اور انصاف کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور اٹرنی جنرل آف انڈیا جناب آر وینکٹارمن مہمان خصوصی کے طورپر شریک ہوں گے۔

******

U.No:4013

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1999775) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Punjabi