امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج بریل رسم الخط میں پی ایم مودی کی زندگی اور ان کے کاموں پر لکھی گئی ایک کتاب ’ایک وعدہ شدہ ملک عزت مآب جناب نریندر مودی - دی میکر آف نیو انڈیا‘ کا اجرا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں ایک نئے بھارت کی عمارت کی تعمیر کے لیے ہماری تہذیبی اقدار اور ثقافتی اقدار کو زندہ کیا ہے

یہ کتاب بصارت سے محروم لوگوں کو مودی جی کی زندگی کے سفر اور ان کی طرف سے آنے والی تبدیلی کے بارے میں جاننے میں مدد کرے گی

Posted On: 25 JAN 2024 8:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر، جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں بریل اسکرپٹ میں پی ایم مودی کی زندگی اور کاموں پر لکھی گئی ایک کتاب، 'ایک وعدہ شدہ ملک عزت مآب جناب نریندر مودی- دی میکر آف نیو انڈیا' کا اجراء کیا۔

 

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پچھلے 10 سالوں میں ایک نئے بھارت کی عمارت کی تعمیر کے لیے ہماری تہذیبی اقدار اور ثقافتی اقدار کو زندہ کیا ہے۔ اس راستے میں مودی جی نے دنیا کو بھارت کے باطن سے جگایا ہے۔ آج بریل رسم الخط میں مودی جی کی زندگی اور کاموں پر لکھی گئی کتاب "اے پرومسڈ نیشن آنریبل شری نریندرمودی - دی میکر آف نیوانڈیا'' کا اجراء کیا۔ یہ کتاب بصارت سے محروم لوگوں کو مودی جی کے زندگی کے سفر اور ان کی طرف سے آنے والی تبدیلی کے بارے میں جاننے میں مدد کرے گی۔ میں کتاب کے پبلشر کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

********

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4050



(Release ID: 1999765) Visitor Counter : 59


Read this release in: English , Hindi