وزارت آیوش
ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے یوگا اساتذہ / انسٹرکٹرس خصوصی مدعو کے طور پر 75ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کریں گے
Posted On:
25 JAN 2024 5:48PM by PIB Delhi
پچھتر ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات 2024 کے موقع پر، ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے یوگا اساتذہ/انسٹرکٹر خصوصی مدعو کے طور پر کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ کا مشاہدہ کریں گے۔ حکومت ہند نے 291 یوگا اساتذہ اور انسٹرکٹرز کو ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ملک بھر میں نچلی سطح پر یوگا کے ذریعے بنیادی صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ان کے قابل ذکر تعاون کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ یوگا انسٹرکٹر/اساتذہ وزارت آیوش کے قومی آیوش مشن کی نہایت اہم اسکیم کے تحت کام کرنے والے اے ایچ ڈبلیو سیز (آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرس) کے ذریعے بنیادی صحت کی دیکھ بھال/صحت کے شعبے میں مصروف عمل ہیں۔ یوم جمہوریہ کے پروگرام کے بعد تمام خصوصی مدعو آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال سے بھی ان کی رہائش گاہ پر بات چیت کریں گے۔
آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹرس سے وابستہ یوگا اساتذہ/انسٹرکٹر آیوش کے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں یوگا کے ذریعے فلاح و بہبود کی مہم کا حصہ ہیں۔ یہ انسٹرکٹر/اساتذہ نہ صرف عوام کو یوگا سے متعلق ضروری تربیت فراہم کرتے ہیں بلکہ صحت کی بنیادی ضروریات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔ ان سب نے اپنے اپنے ڈومینز میں اپنی قابل ذکر موجودگی کو نشان زد کیا ہے۔ یوم جمہوریہ پریڈ 2024 کا مشاہدہ کرنے کے بعد یہ خصوصی مدعو دہلی کے مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے اور آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر کے ساتھ ان کی زمینی کوششوں اور یوگا کے بارے میں تجربے کے بارے میں بات چیت بھی کریں گے۔
یوگا کو اب پوری دنیا میں تسلیم کیا گیا ہے۔ آیوش کی وزارت نے یوگا کے بین الاقوامی دن کے مشاہدے کے ذریعے، پورے حکومتی انداز میں، پورے ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی یوگا کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں 21 جون کو یوگا کا عالمی دن منانے کا مشورہ دیا تھا۔ یوگا کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے یوگا کے عالمی دن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یوگا کے قدیم ہندوستانی فلسفے پر مبنی دماغ اور جسم کا ڈسپلن بھی یونیسکو کی دائمی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔ مرکزی حکومت نے یوگاسن کو کھیلوں کے شعبہ کے طور پر بھی تسلیم کیا ہے اور اسے ترجیحی زمرے میں رکھا ہے۔ یوگا کو اسکول کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ بہت سی یونیورسٹیوں نے یوگا پر کورسز شامل کیے ہیں۔ آیوش کی وزارت نے نمستے یوگا ایپ کو ون اسٹاپ ہیلتھ سلوشن کے طور پر سامنے لایا ہے جو لوگوں کو یوگا سے متعلق معلومات، یوگا ایونٹس اور یوگا کلاسوں تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ اسی طرح وائی- بریک اور ڈبلیو ایچ او- ایم یوگا کو بھی دنیا بھر میں یوگا کے فوائد لینے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
اے ایچ ڈبلیو سی کے (آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز) ملک بھر میں لوگوں کی صحت کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ یوگا ان آیوش صحت و معالجہ مراکز کا اہم حصہ ہے اور اساتذہ/انسٹرکٹر یوگا کو نچلی سطح تک لے جانے میں قابل ذکر کردار ادا کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ن ا۔
U- 4037
(Release ID: 1999703)