الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’حکومت، اسٹارٹ اپس اور خلائی شعبے میں صنعتوں کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے ہم جلد ہی ڈیجیٹل انڈیا فیوچر لیبس کا آغاز کریں گے ‘‘:مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


’’حکومت جلد ہی انڈیا سیمی کنڈکٹر ریسرچ سینٹر قائم کرے گی، جو سیمی کنڈکٹر اینویشن کے مرکز کی شکل میں کام کرے گا‘‘: ایم او ایس راجیو چندر شیکھر

وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے آئی ای ایس اے ویژن سمٹ 2024 میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کے لیے نریندر مودی حکومت کے وژن پر روشنی ڈالی

Posted On: 25 JAN 2024 4:47PM by PIB Delhi

ہنر مندی کے فروغ اور کاروبار، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج بنگلور میں منعقدہ آئی ای ایس اے ویژن سمٹ 2024 سے ورچولی طور پر خطاب کیا، جس میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم میں جناب نریندر مودی حکومت کے وژن کو اجاگر کیا گیا۔  اپنے خطاب کے دوران مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے اعلان کیا کہ حکومت جلد ہی ڈیجیٹل انڈیا فیوچر لیبس کا آغاز کرے گی اور انڈیا سیمی کنڈکٹر ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔

وزیر موصوف نے کہا، ’’ہم جلد ہی انڈیا سیمی کنڈکٹر ریسرچ سینٹر قائم کریں گے، جو تمام اسپیکٹرم میں سیمی کنڈکٹر اختراعات کے لیے ایک مرکز کی شکل میں کام کرے گا، جو مستقبل کے سسٹم کو چلائے گا۔ میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ ہم بہت جلد ڈیجیٹل انڈیا فیوچر لیبس کے نام سے اپنا آئندہ کا پروگرام لانچ کریں گے۔ یہ پروگرام ایک طرح کا تعاون اور شراکت داری ہوگی جس میں الیکٹرانکس شعبے میں حکومتی لیبز، ہندوستانی اسٹارٹ اپس، بڑی صنعتیں اور کارپوریشن شامل ہوں گے۔ اس میں ٹیئر- 1 سپلائرز اور آٹوموٹیو صنعتی پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، جو مستقبل کے لیے ڈیزائن اور اینوویشن سسٹم پر توجہ مرکوز کریں گے۔‘‘

ڈیجیٹل انڈیا فیوچر لیبس پہل کا مقصد تحقیق اور اختراعاتی ڈھانچے کا قیام، معیارات، آئی پی، سسٹم اور پلیٹ فارم میں قیادت کو بڑھاوا دے کر ہندوستان کے الیکٹرانکس اور آئی ٹی سیکٹر کو بڑاھاوا دینا ہے۔ یہ تعاون کے توسط سے گھریلو اختراعی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے، پائیدار ترقی کو بڑھاوا دینے اور تکنیکی پیش رفت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ سی- ڈی اے سی کو نوڈل ایجنسی بناکر، فیوچر لیبس، آٹوموٹیو، موبیلٹی، کمپیوٹ، کمیونی کیشن، اسٹریٹیجک الیکٹرانکس اور انڈسٹریل آئی او ٹی جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی۔ یہ مشترکہ طور سے سسٹم، معیارات اور آئی پی کور وضع کرنے کے لئے اسٹارٹ اپس، کثیر قومی کمپنیوں، اختراعات اور ترقیاتی اداروں، اور تعلیمی دنیا کے درمیان تعاون کی سہولت فراہم کرے گا۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کے سلسلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذیعے مقررہ شدہ وژن اور راہ پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ اور بڑی صنعتوں کو تحریک دینے والے ایک مالامال اختراعاتی ایکو سسٹم کے قیام میں ہندوستان کی پیش رفت کے بارے میں گفتگو کی۔

انھوں نے کہا ’’پچھلے کئی برسوں میں، مقاصدی اختراعات کو متحرک کرنا، اسٹارٹ اپس کی حمایت کرنا اور اہم کامیابیوں کا مشاہدہ کرنا شامل رہا ہے، خاص طور پر صارف انٹرنیٹ سیکٹر میں۔ ہم نے بڑی تعداد میں اسٹارٹ اپس اور یونیکورن، سرمایہ کاری اور کئی مواقع کی تعمیر ہوتے دیکھی ہے، جو ایک اختراعی ایکو سسٹم کی خصوصیت ہے۔ یہ ایکو سسٹم دنیا میں سب سے دلچسپ اور سب سے تیزی سے فروغ پانے والے ایکو سسٹم میں سے ایک بن گیا ہے۔ اس اختراعی ایکو سسٹم کی نظریاتی توسیع اور ہماری قومی خواہش کے تصور کی شکل میں، ہم نے اپنے وزیر اعظم کی طرف دیکھا ہے، جنھوں نے ہمارے سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کی توسیع کے لئے ایک خاکہ پیش کیا اور سرمایہ کاری قائم کی ہے۔ یہ گہری تکنیکی پہل  اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مستقبل کے سسٹم دنیا بھر میں صارفین، صنعتوں اور حکومتوں کے لیے بڑھتے ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے چلائے جانے والے کارکردگی کی ضرورتوں کو پورا کریں گے۔‘‘ وزیر محترم نے آگے کہا کہ فوکس میں آٹوموٹیو، کمپیوٹر، وائرلیس مواصلات، صنعتی ایپلی کیشنز، آئی او ٹی اور اسٹریٹیجک ٹیکنالوجیز سمیت پورے اسپیکٹرم کا احاطہ کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RCIESA1P3I9.png

 

******

ش  ح۔ ج ق ۔ م ر

U-NO. 4035


(Release ID: 1999668) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi