وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری كے محكمے كی جانب سے پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے 250 مستفدین اور ان کی/ كے شریک حیات مدعو


ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی كے سری فورٹ آڈیٹوریم میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے

Posted On: 25 JAN 2024 3:08PM by PIB Delhi

ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری، مویشی پروری اورڈیری کی وزارت نے پردھان منتری متسی سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے 250 مستفدین اور ان کی/ كے شریک حیات کو دعوت دی ہے۔ خصوصی مہمانان نئی دہلی كے کرتویہ پتھ پر 2024 كی یوم جمہوریہ پریڈ دیكھیں گے۔ ماہی گیروں کی برادری کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وہ لوگ 26 جنوری 2024 کو خصوصی طور پر مختص کردہ "انکلوژر نمبر 20" سے  بہتر طور پر یوم جمہوریہ کی 75ویں تقریب کا مشاہدہ کریں گے۔ خصوصی مہمانان اپنے دہلی كے دورے میں نئی دہلی کے مختلف نامزد تاریخی مقامات کا بھی معائنہ كریں گے۔

ایک اہم تقریب میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا، مملكتی وزیر ڈاکٹر سنجیو کمار بالیانند ڈاکٹر ایل مروگن کے ہمراہ 26 جنوری 2024 کو نئی دہلی كے سری فورٹ آڈیٹوریم میں خصوصی مہمانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اس خصوصی ملاقات میں محکمے کے سکریٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔ یہ ملاقات ماہی گیری، مویشی پالنے اور ڈیری کے شعبوں کے اہم پہلوؤں کے بارے میں بصیرت انگیز بات چیت اور تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم كرے گی۔

خصوصی مہمانان جب نئی دہلی پہنچے تو ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا گیا اور ان کی سہولت کے لیے محتاط انتظامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے آنے والے شرکاء مختلف سرکاری اسکیموں اور اقدامات سے مستفید ہوتے ہیں۔

وزارت دفاع كی طرف سے یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کے طور پر ان معزز مستفید ہونے والوں اور ان کی/ كے شریک حیات کو دعوت نامے دینے کا یہ اولین قدم ہے۔

گزشتہ نو برسوں میں حکومت ہند نے تبدیلی کے كءی اقدامات کا آغاز کیا ہے جو ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کی جامع ترقی کے عزم کا اشارہ ہے۔

مئی 2020 میں شروع کی گئی حکومت ہند کی اہمیت كی حامل اسکیم 'پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا' (پی ایم ایم ایس وائی) کا تعارف بحری انقلاب کی شروعات کی طرف ایک انقلابی پہل کے طور پر نمایاں ہے۔ اس اقدام سے حکمت عملی کے ساتھ مچھلی کی پیداوار، بعد کے بنیادی ڈھانچے، سراغ لگانے اور ماہی گیروں کی مجموعی فلاح و بہبود میں اہم خلا کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تاریخی موقعوں پر خصوصی مدعوئین کا یہ دورہ نہ صرف وکست بھارت میں ماہی گیروں کے تعاون کی ترجمانی کرے گا بلکہ ملک کے ماہی گیروں کے حوصلے کو بھی بلند کرے گا۔ ان ماہی گیروں کی کامیابی کی کہانیاں شیئر کرنے سے ماہی گیری کے شعبے کے محاذ برداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

******

 

U.No:4024

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1999666) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Gujarati