پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج گوا میں پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کے موضوع پر قومی مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کیا


پنچایتیں دیہی علاقوں میں مقامی خود نظم و نسق کے ادارے ہوتے ہیں، ان میں ہمارے ملک کی تعمیر کی بے پناہ صلاحیت مضمر ہے : جناب وویک بھاردواج

وزارت پنچایتی راج کے اشتراک سے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اس دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے

قومی مشاورتی ورکشاپ ڈرافٹ اسٹڈی رپورٹ کے نتائج اور سفارشات پر گہرائی سے غور و خوض کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے

Posted On: 24 JAN 2024 7:15PM by PIB Delhi

 

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے آج گوا میں ’پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال ‘ کے موضوع  پر قومی مشاورتی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی پی اے، سریندر ناتھ ترپاٹھی، پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری، محترمہ ممتا ورما اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KZPJ.jpg

اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب وویک بھاردواج نے پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کے مختلف پہلوؤں پر بصیرت افزا خیالات کا اشتراک کیا جس میں ملک میں پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ وژن، مشترکہ مقصد اور باہمی تعاون پر مبنی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ ایک خود انحصار ملک میں تعاون کرنے والی ہر خود انحصار پنچایت کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب وویک بھاردواج نے کہا کہ پنچایتیں دیہی علاقوں میں مقامی خود نظم و نسق کے ادارے ہوتے ہیں، ان میں ہمارے ملک کی تعمیر کی بے پناہ صلاحیت مضمر ہے ۔ اختیارات کی منتقلی کے انڈیکس کی قدر پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ پنچایتی راج اداروں کی صلاحیت کو ان سے متوقع کاموں کے مطابق مالی اور انسانی وسائل کے لحاظ سے تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PFKH.jpg

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری نے مزید کہا کہ پنچایتوں کو بااختیار بنانا اور پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانا صرف مقامی خود مختاری کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ خود انحصاری اور پائیداری کو فروغ دینے کے بارے میں  بھی ہے کیونکہ ایک خودانحصار پنچایت ایک خود انحصار اور وکست (ترقی یافتہ) ہندوستان کی تعمیر کے لیے ایک سنگ بنیاد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RF1S.jpg

ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے قومی مشاورتی ورکشاپ کے تعارف پر خطاب کیا، اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے تکنیکی سیشنوں اور ورکشاپ کے اہم مقصد نیز پنچایتی راج کے روڈ میپ میں تعاون کرنے کا خاکہ پیش کیا ۔

ریاستوں میں پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال سے متعلق تکنیکی اجلاس کی صدارت جناب وویک بھاردواج نے کی جہاں آئی آئی پی اے کے ذریعہ 'پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال ' کے مطالعہ پر مسودہ رپورٹ کی پیشکش کی گئی اور ریاستوں کی بنیاد پر پنچایتوں کو اختیارات کی منتقلی کی صورتحال پر بحث کی گئی۔ورکشاپ میں چھ جہتوں پر، یعنی فریم ورک، فنکشنز، فنانسز، فنکشنریز، صلاحیت کی تعمیر اور جوابدہی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ قومی مشاورتی ورکشاپ کے افتتاحی دن میں پنچایتوں کو کاموں اور مالیات کی منتقلی: ریاستوں کے ذریعہ تجربہ کا اشتراک، اور کام کرنے والوں کی منتقلی اور پنچایتوں کو صلاحیتوں کی تعمیر پر تفصیلی بات چیت اور تجربے کے اشتراک کے سیشن ہوئے۔ آندھرا پردیش، بہار، ہریانہ جیسی ریاستوں نے اس موضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی جس کی سب نے بہت  ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004PR74.jpg

قومی مشاورتی ورکشاپ ڈرافٹ اسٹڈی رپورٹ کے نتائج اور سفارشات پر گہرائی سے غور و خوض کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ آئی آئی پی اے کی طرف سے تیار کردہ مسودہ رپورٹ، موجودہ صورتحال اور پنچایتوں کو منتقلی کے عمل میں ممکنہ اضافہ کے مکمل تجزیہ کی عکاسی کرتی ہے۔ ورکشاپ کا مقصد متنوع نقطہ نظر، بصیرت اور سفارشات کو جمع کرنا ہے تاکہ حتمی رپورٹ کو تقویت ملے اور پنچایتوں کی منتقلی پر ریاستوں کی درجہ بندی کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔ اس دو روزہ قومی مشاورتی ورکشاپ میں ایڈیشنل چیف سکریٹریوں /پرنسپل سکریٹریوں /ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پنچایتی راج محکمہ کے انچارج سکریٹریوں  اور آفس آف دی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی)، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور نیتی آیوگ کے نمائندے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4012


(Release ID: 1999620) Visitor Counter : 78


Read this release in: English , Hindi