بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے یوم جمہوریہ پریڈ، 2024 کا مشاہدہ کرنے کے لیے ”مہمان خصوصی“ کے طور پر مدعو کیے گئے پی ایم وشوکرما مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی
Posted On:
25 JAN 2024 2:17PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے آج یہاں پی ایم وشوکرما اسکیم کے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی۔ ان مستفیدین کو وزارت دفاع نے کرتویہ پتھ، نئی دہلی میں یوم جمہوریہ پریڈ، 2024 کا مشاہدہ کرنے کے لیے ”مہمان خصوصی“ کے طور پر مدعو کیا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب نارائن رانے نے کہا کہ پی ایم وشوکرما مستفیدین کا خیرمقدم کرنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق دیہاتوں کے روایتی دستکاروں اور کاریگروں کی مدد کرنے کے لیے یہ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ان کے دستکاری اور مہارت کو بہتر بنانے اور ایک کاروباری کے طور پر تبدیل کرنے اور اپنا کاروبار قائم کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔
پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز 17.09.2023 کو وزیر اعظم کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ یہ ایک جامع اسکیم ہے جو 18 تجارتوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور دستکاروں کو شروع سے آخر تک مدد فراہم کرتی ہے۔ آج تک، اسکیم کے تحت کل 2,87,964 درخواستیں کامیابی کے ساتھ رجسٹر کی گئی ہیں۔
ان میں 108 خواتین کاریگر اور 148 مرد کاریگر ہیں، جو اس اسکیم کے تحت آنے والے تجارت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس طرح پی ایم وشوکرما اسکیم کے کل 256 مستفیدین، اپنے شریک حیات کے ساتھ، 26 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کا تعلق شمال مشرقی ریاستوں اور 4 مرکز زیر انتظام علاقوں سمیت 20 ریاستوں سے ہے اور ان میں سے چند ایک ضرورت مند اضلاع کی نمائندگی کرتے ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 4022
(Release ID: 1999613)