سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر -ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر نے چار سیکٹر سکل کونسلوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


ملک میں ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لیے مفاہمت ناموں کا تصور کیا گیا ہے

Posted On: 24 JAN 2024 6:35PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر-ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر (سی ایس آئی آر-ایچ آر ڈی سی)، غازی آباد (اتر پردیش) نے میسرز ایگریکلچر اسکل کونسل آف انڈیا (اے ایس سی آئی)، کیپٹل گڈز اینڈ اسٹریٹجک اسکل کونسل (سی جی ایس ایس سی)، ہائیڈروکاربنسیکٹر اسکل کونسل (ایچ ایس ایس سی) اور لائف سائنسز سیکٹر اسکل ڈیولپمنٹ کونسل (ایل ایس ایس ایس ڈی سی) کے ساتھ ایک باہمی مفاہمت کییادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ۔ مفاہمت نامے میں سی ایس آئی آر اور ہندوستانی صنعت کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔

سی ایس آئی آر نے 2016 میں ایک قومی سطح کا منفرد پروگرام "CSIR Integrated Skill Initiative" شروع کیا تاکہ نوجوان ذہنوں کو ضروری تکنیکی مہارتوں سے لیس کرنے کے لیےسی ایس آئی آر لیبارٹریوں کی نمائش اور جدید ٹیکنالوجی کے بے تحاشہ استعمال سے پیدا ہونے والے تکنیکی خلا کی اہم ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اس اقدام سے مستفید ہونے والوں میں اسکول چھوڑنے والے، کسان، آئی ٹی آئی ڈپلومہ ہولڈر، گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کے طلبا شامل ہیں۔ سی ایس آئی آر نے اب تک 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد کو اس اقدام کے تحت، 4500سے زیادہ  ہنر پر مبنی تربیت کے ذریعہ تربیت دی ہے، جس میں دیہی شہریوں اور خواتین کے لیےخصوصی پروگرام شامل ہیں۔ اس پروگرام کے تحت، سی ایس آئی آر کے وسیع سائنسی کلسٹرز کے حیاتیاتی، کیمیکل، انجینئرنگ، انفارمیشن اور فزیکل سائنسز کا احاطہ کیا گیا ہے۔

A group of people holding folders in front of a large screenDescription automatically generated

سی ایس آئی آر-ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سینٹر (ایچ آر ڈی سی)، غازی آباد(اتر پردیش)، سی ایس آئی آر کا مرکزی تربیتییونٹ اورہنرمندی کی پہل کا نوڈل آفس، وقتاً فوقتاً ایسی پہل کی کارکردگی کا جائزہ، نگرانی اور جائزہ لے کر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کو بڑھا کر اس اقدام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے،سی ایس آئی آر-ایچ آر ڈی سی نے چار سیکٹر اسکل کونسلوں (ایس ایس سی)-اے ایس سی آئی، سی جی ایس ایس سی، ایچ ایس ایس سی، اور ایل ایس ایس ایس ڈی سی) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے پر دستخط کرنے پر، دونوں ایچ آر ڈی سیلیبارٹریز اور ایس ایس سی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مشترکہ پروگرام چلا کر، ایک دوسرے کی خدمات حاصل کرتے ہوئے، ہندوستانی نوجوانوں کے لیے روزگار اور کاروباری مواقع کو بڑھانے اور انہیں عالمی سطح پر مارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل بنانے کے ذریعہ مہارت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی مہارت کا تبادلہ کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

4011



(Release ID: 1999583) Visitor Counter : 68


Read this release in: English , Hindi