مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سووچھ سرویکشن 2023: بھوپال سووچھتا میں سرفہرست
شہر ، سب سے زیادہ صاف ستھرے ریاستی دارالحکومتوں میں سر فہرست ہے اور پورے ملک میں 10 سر فہرست صاف ستھرے شہروں میں 5ویں نمبر پر ہے
Posted On:
24 JAN 2024 6:46PM by PIB Delhi
بھوپال میونسپل کارپوریشن کی شاندار کوششوں کا سووچھ سرویکشن-2023 پر نمایاں اثر پڑا ہے۔ 2022 ء کی چھٹی پوزیشن سے آگے بڑھتے ہوئے، بھوپال اب 1 لاکھ سے زیادہ آبادی والے لوگوں میں 5 واں سب سے صاف ستھرا شہر ہے۔ بھوپال کو پانچ اسٹار کچرے سے پاک شہر ( جی ایف سی ) کی درجہ بندی سے بھی نوازا گیا ہے، جس سے یہ ملک کا سب سے صاف ریاستی دارالحکومت بن گیا ہے۔ اس کے علاوہ ، بھوپال 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے صاف ستھرے شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
حالیہ برسوں میں بھوپال کے عروج کو ، اس کے بہترین طریقوں، اختراعات اور امتیاز کو اپنانے سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ آئیے ، اس بات کا جائزہ لیں کہ بھوپال کو دوسروں سے کون سی چیز الگ کرتی ہے ۔ شہر ، روزانہ 850 ٹن فضلہ پیدا کرتا ہے اور ہر روز پورے کچرے کو پروسیس کیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے مرتکز اقدامات، جن میں فضلہ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور فضلہ سے دولت تک کے منصوبوں سے لے کر سی اینڈ ڈی فضلہ کی ری سائیکلنگ، سی این جی سے چلنے والی کچرا جمع کرنے والی گاڑیاں، تین آر یعنی ریڈیوس ، ری یوز اور ری سائیکل پر زور قابل ذکر ہیں۔ کچرے کے خطرے سے دوچار پوائنٹس کے ازالے سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔ فضلہ کو ، اب سی اینڈ ڈی، بایو سی این جی اور چارکول پلانٹس کے ذریعے موثر طریقے سے جمع اور پروسیس کیا جاتا ہے۔
شہر میں کچرے کو جمع کرنے اور الگ کرنے کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے، 469 گھر گھر کوڑا اٹھانے والی گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں، جن کے ساتھ 202 روڈ سویپنگ ویسٹ اکٹھا کرنے والی گاڑیاں معمول کی صفائی کے لیے وقف ہیں۔ یہ گاڑیاں فضلہ اکٹھا کرتی ہیں اور اسے قریبی ٹرانسفر اسٹیشن تک پہنچاتی ہیں۔ ہر ٹرانسفر اسٹیشن سبز اور نیلے رنگ کے کیپسول سے لیس ہے ، جس میں لوڈرس لگے ہوئے ہیں۔ فضلہ کی مؤثر پروسیسنگ اور ٹھکانے لگانے کو یقینی بنانے کے لیے، بھوپال کے تمام 12 ٹرانسفر اسٹیشنوں پر ایک منظم علیحدگی کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ فی الحال، شہر میں 6 میٹریل ریکوری فیسیلٹی ( ایم آر ایف ) ہیں ۔
بھان پور ڈمپ سائٹ کو ایک سرسبز علاقے میں تبدیل کرنا پائیدار شہری منصوبہ بندی کے لیے ، ان کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے 37 ایکڑ پر پھیلے بھان پور ڈمپ سائٹ پر فضلے کو سائنسی طریقے سے ٹریٹ کیا ہے۔ 21 ایکڑ اراضی دوبارہ حاصل کی گئی ہے اور 16 ایکڑ دوبارہ حاصل شدہ زمین پر ایک پارک قائم کیا گیا ہے۔
بھوپال میونسپل کارپوریشن روایتی فضلہ کے ٹریٹمنٹ سے منتقل ہو گئی ہے اور ماحول کے لیے نقصان دہ فضلہ کو ایندھن کے قیمتی ذریعہ کے طور پر استعمال کرتی ہے۔ شہر نے ہزارگو انڈسٹری پیتھم پور کے ساتھ تعاون کیا ہے، جو یہاں پہلے پری پروسیسنگ پلانٹ کے قیام کی نشاندہی کرتا ہے تاکہ گھروں، دفاتر اور کارخانوں سے خارج ہونے والے مضر فضلہ کو سائنسی طریقے سے منظم کیا جا سکے۔ بایو میڈیکل کچرے کی موثر پروسیسنگ کے لیے شہر میں ایک مشترکہ بایو میڈیکل ویسٹ ٹریٹمنٹ فیسیلٹی ( سی بی ایم ڈبلیو ٹی ایف ) قائم کی گئی ہے۔ یہ سہولت آس پاس کے علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کی مختلف سہولیات سے طبی فضلہ کی جامع ہینڈلنگ، نقل و حمل، جمع کرنے اور ٹریٹمنٹ کی نگرانی کرتی ہے۔
بھوپال کے تھواکھیڑا میں 100 ٹی پی ڈی پروسیسنگ پلانٹ میں شہر کے کنسٹرکشن اینڈ ڈیمولیشن ( سی اینڈ ڈی ) فضلے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ یہ سہولت اسٹیل، لکڑی، پلاسٹک، مٹی اور کنکریٹ جیسے فضلہ کے مواد کو الگ کرتی ہے، انہیں ایک مخصوص جگہ الگ سے جمع کرتی ہے۔ پروسیس شدہ فضلے کو فلائی ایش کی اینٹوں اور پیور بلاکس بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بھوپال میں مائع فضلہ کے بندوبست کے لیے ایک جامع نظام نافذ کیا گیا ہے ، جس میں 18 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس ( ایس ٹی پیز ) اور 8 کو-ٹریٹمنٹ پلانٹس شامل ہیں۔ ایس ٹی پی سے ٹریٹ شدہ پانی کا تقریباً 31 فی صد مختلف ایپلی کیشنز جیسے سنٹرل ورج، فاؤنٹین، فش فارمنگ اور زراعت اور باغبانی کے مقاصد کے لیے دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ، یہاں سیوریج کا ایک نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے ، جو کہ 56 فی صد علاقے پر محیط ہے۔ علاقے میں دستیاب سیپٹک ٹینکوں میں سے تقریباً 29 فی صد کو تین سال کے اندر ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے خالی کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ آدم پور چھاونی میں بی ایم سی کے پاس سائنسی لینڈ فل ہے۔ جمع شدہ لیچیٹ کے علاج کے لیے ایک لیچیٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ گرین بیلٹ کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریٹ شدہ پانی کو دوبارہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
جاری منصوبوں کے ایک حصے کے طور پر، این ٹی پی سی نے بی ایم سی کے ساتھ 400 ٹی پی ڈی خشک میونسپل سالڈ ویسٹ ٹوریفائیڈ چارکول پلانٹ کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ پیدا ہونے والے ٹاریفائیڈ چارکول کو این ٹی پی سی کے تھرمل پاور پلانٹس میں بائی پروڈکٹ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ بھوپال کے آدم پور میں 9 ایکڑ پر پھیلے ہوئے 400 ٹی پی ڈی کی روزانہ پروسیسنگ کی صلاحیت کے ساتھ ایک بایو-سی این جی پلانٹ نصب کیا جا رہا ہے۔ اس پلانٹ سے گیلے کچرے سے روزانہ 80 ایم ٹی نامیاتی کھاد حاصل ہونے کی امید ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے بھوپال ایم سی کا منصوبہ ہے کہ وہ کوڑے سے پاک شہر کی طرف اپنا سفر جاری رکھے اور دوسروں کے لیے پیروی کرنے کے لیے معیارات قائم کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ع ا )
U. No. 4003
(Release ID: 1999471)
Visitor Counter : 80