خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
بچیوں کاقومی دن 2024 ء ملک بھر میں منایا گیا
حکومت بچیوں کے تئیں معاشرے کی سوچ میں رویے کی تبدیلی لانے کے لیے ‘‘ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ’’ جیسے اقدامات کے ذریعے رہنما اصولوں کے لیے پرعزم ہے: خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی
Posted On:
24 JAN 2024 8:48PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 24 جنوری ، 2024 ء کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ( این آئی پی سی سی ڈی ) میں لڑکیوں کا قومی دن منایا۔ ہر سال 24 جنوری کو ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد بچیوں کی قدر کرنے والا مثبت ماحول پیدا کرنے میں قوم کو شامل کرنا ہے۔
تقریب کا آغاز ‘‘ میرے وکست بھارت کا سپنا/میرے ترقی یافتہ بھارت کا خواب ’’ کے موضوع پر پینٹنگ مقابلے سے ہوا، جس میں دلّی کے چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئی) کے بچوں نے حصہ لیا ۔ جشن میں شجر کاری کی ایک مہم بھی شامل تھی۔ تقریب کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے ، سی آئی آئیز کے بچوں نے مہم کے موضوع پر ایک ثقافتی پروگرام میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بنگلور کے شِشو مندر سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بوئنگ انڈیا کے تعاون سے تیار کردہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے یونیسیائیکل کی شاندار کارکردگی پیش کی۔
اس تقریب کی صدارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں وزیر مملکت ڈاکٹر منج پارا مہندر بھائی نے کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں، انہوں نے ‘‘ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ’’ جیسے اقدامات کے ذریعے رہنما اصولوں کے لیے حکومت کی وابستگی پر زور دیا تاکہ بچیوں کے تئیں معاشرے کی سوچ میں رویے کی تبدیلی لائی جا سکے اور ان کی مجموعی ترقی کے لیے اجتماعی کوشش کی ترغیب دی جا سکے۔ بچیوں کے قومی دن کو منانے کے موقع پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی ( ایس ٹی ای ایم ) ، کھیلوں، فنون اور سماجی خدمات میں ترقی کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے میں پیش رفت کی نشاندہی کی گئی ہے ، جو مستقبل کی نسلوں کو ترقی یافتہ بھارت کے تئیں حوصلہ بخشتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ خواتین کی مثالی شراکت نوجوان لڑکیوں کی نسلوں کے لیے 2047 ء تک ایک ترقی یافتہ معیشت کے لیے ‘‘ وکست بھارت ’’ کے لیے تحریک کا کام کرے گی۔
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری جناب اندیور پانڈے نے اپنے خصوصی خطاب میں ، اس بات پر زور دیا کہ ہماری بیٹیوں کے تئیں ہمارے رویوں میں نسل در نسل تبدیلی لانی ہوگی اور ‘ بچیوں کا قومی دن ’ اس طرح کے جذبات کو فروغ دینے کا دن ہے۔
انہوں نے اس بات کی بھی ستائش کی کہ پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار سے فن و ثقافت، کھیل، سائنس اور ٹیکنالوجی، سماجی خدمت، بہادری، اختراعات اور ماحولیات کے شعبوں میں 19 نمایاں بچوں کو نوازا گیا ، جن میں اس سال 10 لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔
بوئنگ انڈیا کے معزز مہمان، بشمول بوئنگ انڈیا کے صدر جناب سلیل گپتے اور بوئنگ گلوبل انگیجمنٹ کے نائب صدر چیری کارٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 2014 ء سے، بوئنگ بنگلور کے شیو مندر کو بچوں کی مجموعی ترقی اور نشوونما پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فنڈ فراہم کر رہی ہے۔ آج کے ایونٹ میں حصہ لینے والے کچھ بچے جولائی ، 2024 ء میں امریکہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ یونی سائیکلنگ چیمپئنز 2024 (یونیکورن 21) میں شرکت کریں گے۔
تقریب کا اختتام حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہوا ، جہاں شرکاء نے صنفی تعصب کی تمام اقسام کے خلاف عہد لیا۔ مجموعی طور پر، چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز ( سی سی آئیز ) سے تعلق رکھنے والے 207 بچوں نے ، اس پروگرام میں سرگرمی سے حصہ لیا، جس نے اسے ایک یادگار اور اثر انگیز موقع بنا دیا۔
ایک قومی تقریب ہونے کے علاوہ ، ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن بھی منایا جا رہا ہے ، جس میں 5 روزہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے اور اس میں لڑکیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔ مہم میں نئے آئیڈیاز شامل کیے گئے ہیں ، جیسے گھر گھر پروگراموں کے دوران ہر آنے والے گھر/عوامی عمارت/پنچایت دفتر پر ‘‘ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ’’ کے پیغامات کے اسٹیکرز چسپاں کرنا ۔ حفظان صحت کی کٹس کی تقسیم کے ساتھ کمیونٹی سینیٹائزیشن پروگرام جیسے ماہواری کی صفائی سے متعلق ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ بچیوں کے نام پر شجرکاری مہم اہم سرگرمی تھی۔ تعلیم، کھیل، سماجی بہبود اور کمیونٹی موبلائزیشن کے شعبوں میں ضلع میں مقامی چیمپئنز کا اعتراف اور جشن منانا بھی اس مہم کا حصہ بنایا گیا۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نیشنل گرل چائلڈ ڈے کی تقریبات کی ایک جھلک ذیل کی تصویروں میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ریاست: تمل ناڈو
حلف برداری کی تقریب اور دستخطی مہم
ریاست: ناگا لینڈ
ضلع :- توئین سانگ
ریاست: آسام
ضلع :- گولا گھاٹ
ریاست: اتر پردیش
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ع ا )
U. No. 4000
(Release ID: 1999454)
Visitor Counter : 72