صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اتر پردیش کے شہر کانپور میں جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک کا افتتاح کیا
انہوں نے کانپور میں اے آئی ایس ایچ سیٹلائٹ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا
جی وی ایس ایم میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک لوگوں کو ان خصوصی خدمات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کریگا ، جس سے ان کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت ہوگی: ڈاکٹر مانڈویہ
‘‘یہ محترم وزیر اعظم کا خواب ہے کہ اے آئی آئی ایس ایچ میسور کی طرز پر پورے ملک میں اے آئی ایس ایچ ادارے قائم کیے جائیں’’
‘‘پچھلے 10 سالوں میں ہونے والی پیش رفت جیسے ایمس کی تعداد 6 سے بڑھا کر 23 کرنا، میڈیکل کالجوں، ایم بی بی ایس اور پی جی کی نشستوں کو دوگنا کرنا اور دیگر قابل ذکر حصولیابیاں ،ہندوستان میں صحت کے شعبے کی تیز رفتار تبدیلی کو نمایاں کرتی ہیں’’
Posted On:
24 JAN 2024 5:17PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج اتر پردیش کے شہرکانپور میں گنیش شنکر ودیارتھی میموریل میڈیکل کالج میں ایک سپر اسپیشلٹی بلاک کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔ انہوں نے کانپور میں بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ (اےآئی آئی ایس ایچ) سیٹلائٹ سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر دیگر ممتاز شخصیات کے ساتھ ساتھ اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک،صحت اور خاندانی بہبود کے وزرائے مملکت، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، پارلیمانی اُمور اور اترپردیش کے صحت ، تعلیم صحت، خاندانی بہبود اور زچہ اور بچے کی دیکھ بھال ،صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب مینکیشور شرن سنگھ، اکبر پور، کانپور سے ممبر پارلیمنٹ جناب دیویندر سنگھ بھولے اور کانپور کے کلیان پور سے رکن اسمبلی نیلیما کٹیار بھی موجود تھیں۔
جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک کے افتتاح کے موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ‘‘یہ اے آئی آئی ایس ایچ انسٹی ٹیوٹ عزت مآب وزیراعظم کا خواب ہے۔سپر اسپیشلٹی بلاک لوگوں کو 12 سپر اسپیشلٹی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس سے لوگوں کو ان خصوصی خدمات کو مقامی طور پر فراہمی میں مدد ملے گی، جس سے ان کے قیمتی وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘کانپور میں اے آئی ایس ایچ سنٹر شمالی ہندوستان میں اپنی قسم کا پہلا ایسا جدید ترین مرکز ہوگا جو نہ صرف ڈاکٹروں کو تربیت دے گا بلکہ لوگوں کی طبی دیکھ بھال بھی کرے گا۔’’ مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ ‘‘عزت مآب وزیر اعظم کا یہ خواب ہے کہ اے آئی آئی ایس ایچ میسور کی طرز پر پورے ملک میں اے آئی ایس ایچ ادارے قائم کیے جائیں۔’’ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ‘‘یہ مرکزی حکومت کا عزم ہے کہ ملک کے صحت کی دیکھ بھال اور حفظان صحت کے منظر نامے کے تمام پہلوؤں کو یکسر تبدیل کیا جائے’’۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمس کی تعداد 6 سے بڑھ کر 23 ہو گئی ہے، میڈیکل کالجوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہو کر 710 ہو گئی ہے، جن اوشدھی کیندر 10,000 سے زیادہ ہو گئے ہیں اور اسی طرح کی دوسری حصولیابیاں جیسے ایم بی بی ایس اور پی جی کو دوگنا کرنا ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت آیوشمان آروگیہ مندروں کی تعداد 1.60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جو ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تیزی سے ہونے والی پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ حفظان صحت کا نیا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت نے معیاری طبی دیکھ بھال اور علاج معالجے کا دائرہ بھی وسیع کیا ہے جسے لوگ سرکاری اور نجی دونوں اسپتالوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سے 55 کروڑ لوگ مستفید ہونے کے حقدار ہیں جبکہ 50 کروڑ آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ (اےبی ایچ اے) شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ٹیکہ کاری مہم پر بھی روشنی ڈالی جس کے تحت 220 کروڑ مفت ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئیں۔
اتر پردیش کے لئے حفظان صحت سے متعلق کی گئیں پہل قدمیوں کے بارے میں مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ اتر پردیش ہندوستان کی واحد ریاست ہے جہاں دو ایمس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں میڈیکل کالجوں کی تعداد بھی پچھلے 10 سالوں میں دوگنی ہو گئی ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے اتر پردیش میں دیگر شعبوں میں کی جارہی ترقی کی پیش رفت کی بھی ستائش کی۔
پس منظر:
جی وی ایس ایم میڈیکل کالج میں سپر اسپیشلٹی بلاک کو پردھان منتری سواستھیہ سرکشا یوجنا (پی ایم ایس ایس وائی) کے تحت 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ 270 بستروں پر مشتمل اس اسپتال میں 12 شعبہ جات ہوں گے جن میں نیورو- ریڈیولوجی، نیورو سرجری، نیفرولوجی، یورولوجی، آرتھوپیڈک آرتھروپلاسٹی، پلاسٹک اینڈ برن، گیسٹرو سرجری، اینڈو کرائنولوجی، پیڈیاٹرک سرجری، گیسٹرو اینٹرولوجی، درد اور فالج کےعلاج کا بندوبست اور پی ایم آر شامل ہیں۔ یہ جدید سہولیات سے بھی آراستہ ہوگا جس میں 30 آئی سی یو بیڈز اور 8 آپریشن تھیٹرز شامل ہیں۔
کانپور کے جی ایس وی ایم میڈیکل کالج میں ایس ایس بی
کانپور میں اے آئی آئی ایس ایچ سیٹلائٹ سینٹر، اسپیچ لینگویج پیتھالوجی، آڈیالوجی،پری وینشن آف کمیونیکیشن ڈس آرڈر، ٹیلی -اسسمنٹ اور بازآبادکاری کے چار مخصوص ڈویژنوں کاانتظام سنبھالے گا۔ اس کے شروع ہونے کے بعد یہ مرکز ہر سال 15,000 مریضوں کو خدمت فراہم کریگا۔
***
ش ح۔ ع م۔ع ن
(U: 3999)
(Release ID: 1999451)
Visitor Counter : 88