عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تمام پنشن تقسیم کرنے والے حکام مرکزی حکومت کے پنشنرز کے ذریعہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے لیے 100% سیچوریشن اپروچ اپنائیں گے


دسمبر 2024 کے آخر تک  1.38 کروڑ ڈاون لوڈ كے قابل مواد تیار كیے گئے جن میں مرکزی حکومت کے پنشنروں کے لیے 43.19 لاکھ ڈی ایل سی شامل ہیں

استثنیٰ کی فہرست میں 7 لاکھ پنشنروں کی شناخت کی گئی ہے جن سے 100 فیصد تكمیل كے اپروچ کے تحت ڈی ایل سی کی تجدید کے لیے بینکوں، پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنو اور سی جی ڈی اے کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 24 JAN 2024 6:15PM by PIB Delhi

پنشن اور پنشنروں کی بہبود کے محکمے نے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، وزارتوں/محکموں، پنشنروں کی فلاحی تنظیموں، یو آئی ڈی اے آئی، الیكٹرونكس اور اطلاعاتی تیكنالوجی كی وزارت کے ساتھ مل کر 1-30 نومبر 2023 تک پورے ہندوستان کے 100 شہروں میں 602 مقامات پرملک گیر ڈی ایل سی مہم دوئم کا انعقاد  کیا۔ ڈی ایل سی كی اس دوسری مہم کے دوران ڈی ایل سی بنانے کے لیے چہرے کی توثیق کرنے والی ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا جس سے انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی آئی۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ تمام پنشن پانے ولے آسانی کے ساتھ اپنے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے قابل رہیں۔ پنشن تقسیم کرنے والے تمام اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئیں كہ وہ تمام پنشنرز کی تازہ ترین ڈی ایل سی پوزیشن سے استثناء کی فہرست تیار کریں اور 100 فی صد تكمیل والا اپروچ اپنائیں تاکہ باقی پنشنروں سے ان کے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے مختلف ذرائع سے رابطہ کیا جا سکے۔ پنشنرز جو خود ڈی ایل سی استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں اور آنے جانے كے قابل نہیں ان سے ڈور اسٹیپ بینكنگ یا متعین افسران رابطہ کریں۔ ان اقدامات كے نتیجے میں آج تک کل 1.38 کروڑ ڈی ایل سی بنائے گئے ہیں جن میں سے 43.19 لاکھ ڈی ایل سی مرکزی حکومت کے پنشنرز کے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ باقی تمام پنشن پانے والے اپنے ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ جمع کرائیں تاکہ ان کی پنشن کا سلسلہ جاری رہے، جناب وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے پنشن تقسیم کرنے والے حکام کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ كا مقصد اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ میٹنگ کے دوران سیکرٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے پنشن کی تقسیم کرنے والی تمام اتھارٹیز جیسے بینکوں، وزارت مواصلات اور دفاع سے درخواست کی كہ مستقل بنیادوں پر استثنیٰ کی فہرست تیار کی جائے اور پنشن پانے والوں کو چہرے سے تصدیق والے ڈی ایل سی کے بارے میں آگاہ کیا جائے اور پنشنروں کے لائف سرٹیفکیٹ 100 فیصد جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے۔

اٹھاون  پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشنوں سے بھی استثنیٰ کی فہرست میں شامل اپنے تمام ممبران تک پہنچنے کی درخواست کی گئی تاكہ ڈی ایل سی کی بروقت اپ ڈیٹ کو یقینی بنایا جا سكے۔ سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو) نے تمام بینکوں اور پنشنروں کی فلاحی ایسوسی ایشنوں کو ڈی ایل سی كی دوسری مہم  کے تحت  شاندار کام كرنے پر بھی سراہا جس کے نتیجے میں 2024-2023 میں  ڈی ایل سی اور چہرے کی تصدیق کرنے والے صارفین کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی ہے۔ ڈی ایل سی كی دوسری مہم 31 مارچ 2024 کو ختم ہو رہی ہے اور محکمے نے تمام ذمہ داران سے تعاون طلب کیا ہے۔

******

U.No:3989

ش ح۔رف۔ س ا


(रिलीज़ आईडी: 1999397) आगंतुक पटल : 95
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी