شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) ہر دو ہفتے پر سیریز آف لیکچرز (وچار) کا انعقاد کررہی ہے جس کا مقصدشمال مشرقی ریاستوں میں ترقیاتی معاملات کے منتخب پہلوؤں پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کرنا اور یہاں کی آزمائشوں اور امکانات پر غور کرنا ہے

Posted On: 24 JAN 2024 7:47PM by PIB Delhi

مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کے ممتاز مقررین مختلف شعبوں ۔ بنیادی ڈھانچے، روزگار خدمات تک رسائی، سماجی اور کمیونٹی کی ترقی وغیرہ پر ایک دوسرے کو اپنے خیالات سے آگاہ کرائیں گے۔ ان سیریز سے جومعلومات حاصل ہوں گی انھیں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے کاموں میں تیزی لانے کے لئے بروئے کار لایا جائے گا۔

وی آئی سی ایچ اے اے آر میں آج افتتاح لیکچر کا موضوع تھا’شمال مشرقی خطے کے لئے پائیدار بنیادی ڈھانچہ‘ پروفیسر جناب راجیو آہوجہ، ڈائرکٹر آئی آئی ٹی روپڑ اور آفیشٹگ ڈائرکٹر آئی آئی ٹی گوہاٹی اور پروفیسر جناب ومل کمار کٹیار ڈین(آر اینڈ ڈی) آئی آئی ٹی کوہاٹی خاص مقررین تھے۔ مذاکرات کے دوران یہ خیال ظاہر کیا گیا کہ این ای آر میں ترقی کے بے شمار امکانات موجود ہیں اور یہاں کی کمزور معیشت کو دیکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کی مجموعی بہبود کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کئے جائیں کہ قدرتی وسائل بھی محفوظ رہیں ۔

پروفیسر جناب راجیو آہوجہ ڈائرکٹر آئی آئی ٹی گوہاٹی نے شرکا کو بتایا کہ آئی آئی ٹی کس طرح سے تعلیم تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اقدامات کررہی ہے انھوں نے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی جس میں پائیدار آبی وسائل ، صاف اور ستی توانائی، بایو فیول سیل لیب اور عمدہ حیاتیاتی ایندھن کی تیاری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی خطے میں ہنڈ لوم کے فروغ کے لئے تحقیق و ترقی کے پروگرام بھی وضع کئے گئے ہیں انھوں نے آئی آئی ٹی گوہاٹی کے ریاستی سرکار کے ساتھ مل کر کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔ اس بات پر بات چیت کی گئی کہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے، تھری ڈی پرنٹنگ میں اختراعی اقدامات اس خطے میں روزگار کے لئے اہمیت رکھتے ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں سکریٹری نے زور دے کر کہا کہ نورتھ ایسٹ ریسرچ کنکلیو خطے کی ترقی کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آسام میں اساتذہ کی تربیت کے سلسلے میں آئی آئی ٹی گوہاٹی کو دوسری ریاستوں کے اساتذہ کو بھی شامل کرنا چاہئے۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے درمیان خلیج کو پاٹنے کی ضرورت ہے تاکہ شمال مشرقی خطے کی مجموعی ترقی ہوسکے۔

******

U.No:3983

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1999375) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi