جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر نے صنعتی نمائندوں سے ملاقات کی، آئرن اور اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کے استعمال کو تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
اگر ضرورت پڑی، تو آئرن اور اسٹیل شعبے کے ازالہ کاربن کے لیے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت اضافی فنڈ مختص کیے جا سکتے ہیں: بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ
Posted On:
24 JAN 2024 6:50PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج 24 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں آئرن اور اسٹیل کے شعبے کے حکومت اور صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی، تاکہ نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت پائلٹ پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، اسٹیل کی وزارت کے افسران اور آئرن اور اسٹیل سیکٹر کے صنعتی نمائندوں نے بحث میں حصہ لیا۔
افسران اور صنعتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے توانائی کی منتقلی پر حکومت کے زور کی نشان دہی کی اور کہا کہ یہ کس طرح آئرن اور اسٹیل کے شعبے کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیل بنانے کے عمل میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال سیکٹر کے ازالہ کاربن میں مدد کر سکتا ہے۔ ”ہمارا خیال آپ کی منتقلی میں مدد کرنا ہے۔ اگر ہم گرین ہائیڈروجن استعمال کرتے ہیں، تو کاربن کا مواد کم ہو جاتا ہے۔ لہذا، ہمیں ایسا کرنے کے طریقوں اور ذرائع کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔“ وزیر نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے تجارتی رکاوٹوں کے پیش نظر توانائی کی منتقلی اس شعبے کی مسابقت کے لیے بھی اہم ہے۔
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ مشن کے تحت دستیاب فنڈز کا استعمال اسٹیل بنانے کے عمل میں ہائیڈروجن کے انضمام کے لیے ٹیکنالوجی تیار کرنے کے لیے کیا جانا چاہیے۔ ”کچھ مینوفیکچرروں نے پہلے ہی اسٹیل کے شعبے میں گرین ہائیڈروجن کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ اس میٹنگ کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ ایک شفاف انتخابی عمل کے ذریعہ اس تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے کس طرح سے فنڈ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جو ٹیکنالوجی کے خلا کو بھی دور کرتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔“
صنعت کے نمائندوں نے ٹرائل کے انعقاد میں درپیش چیلنجوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ کنسورشیم کی طرف سے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر موصوف نے ہدایت کی کہ اسٹیل سیکٹر کے ازالہ کاربن کے لیے صحیح ٹیکنالوجی اور راستوں کا انتخاب کرنے کی تمام کوششیں کی جائیں۔ وزیر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت اسٹیل سیکٹر کے لیے پہلے ہی مختص کیے گئے 455 کروڑ روپے کے علاوہ اضافی فنڈز مختص کیے جا سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 3988
(Release ID: 1999365)
Visitor Counter : 62