وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت كی طرف سے گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیك سیٹی (گفٹ) اور انٹر نیشنل فنانشیل سروس سنٹر (آئی ایف ایس سی) کے بین الاقوامی تبادلوں پر سركاری ہندوستانی کمپنیوں کے ذریعہ سیکیوریٹیز کی براہ راست فہرست سازی کی اجازت


غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ کو فروغ دینے، ترقی کے مواقع كھولنے اور ہندوستانی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاروں کی بنیاد وسیع کرنے كا اقدام

Posted On: 24 JAN 2024 4:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن کے اعلان کی تعمیل میں 28 جولائی 2023 کو گفٹ- آئی ایف ایس سی ایکسچینجز میں ہندوستانی کمپنیوں کی براہ راست فہرست سازی کے لیے پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ کے شعبہ اقتصادی امور نے فارن ایکسچینج مینجمنٹ (غیر قرضہ جاتی ) ضابطوں مجریہ 2019 میں ترمیم کی ہے اور بین الاقوامی ایکسچینج اسکیم سے متعلق ہندوستان میں شامل کمپنیوں کے ایکویٹی حصص کی براہ راست فہرست' كو نوٹیفائی (اطلاع کے لیے یہاں کلک کریں) كیا۔

اس کے ساتھ ہی کارپوریٹ امور کی وزارت نے کمپنیوں (جائز دائرہ اختیار میں ایکویٹی شیئرز کی فہرست) ضابطے مجریہ 2024 جاری کیے (اطلاع کے لیے یہاں کلک کریں)۔

یہ سب مل کر ایک وسیع ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرتے ہیں تاکہ عوامی ہندوستانی کمپنیوں کو اجازت یافتہ بین الاقوامی تبادلے میں اپنے حصص جاری کرنے اور ان کی فہرست بنانے کے قابل بنایا جا سکے۔ اب تک ے مطابق فریم ورک میں غیر فہرست شدہ عوامی ہندوستانی کمپنیوں کو بین الاقوامی تبادلے پر اپنے حصص کی فہرست بنانے کی اجازت ہے۔ سیبی لسٹڈ پبلک انڈین کمپنیوں کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنز جاری کرنے جا رہی ہے۔ گفٹ- آئی ایف ایس سی میں بین الاقوامی اسٹاک ایکسچینجز آئی ایف ایس سی اے کی ضابطہ بند نگرانی کے تحت ہیں یعنی انڈیا انٹرنیشنل ایکسچینج اور این ایس ای انٹرنیشنل ایکسچینج، فی الحال، قواعد اور اسکیم کے تحت اجازت یافتہ اسٹاک ایکسچینج کے طور پر تجویز کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل کمپنیز (ترمیمی) ایکٹ مجریہ 2020 کے ذریعے کمپنیز ایکٹ مجریہ 2013 میں قابل بنانے والی دفعات کو شامل کیا گیا تھا تاكہ اجازت یافتہ غیر ملکی دائرہ اختیار یا دیگر مقررہ دائرہ اختیار میں اجازت یافتہ اسٹاک ایکسچینجز پر ہندوستان میں شامل عوامی کمپنیوں کی مجوزہ کلاس (كلاسوں) کی سیکیورٹیز کی براہ راست فہرست سازی کی اجازت دی جا سكے۔ اس كے مطابق کمپنیز (ترمیمی) ایکٹ 2020 کی متعلقہ دفعات 30 اکتوبر 2023 سے نافذ العمل ہیں۔

گفٹ- آئی ایف ایس سی میں ہندوستانی کمپنیوں کی فہرست سازی کے لیے یہ پالیسی اقدام ہندوستانی کیپٹل مارکیٹ کے منظر نامے کو نئی شکل دے گا اور گھریلو سرمایہ سے باہر عالمی سرمائے تک رسائی کا ایک متبادل راستہ فراہم کرے گا۔  توقع کی جاتی ہے کہ اس طرح پیمانے اور کارکردگی کے عالمی معیارات کے مطابق ہندوستانی کمپنیوں کی بہتر تشخیص ہوگی، غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا، ترقی کے مواقع كھلیں گے اور سرمایہ کاروں کی بنیاد وسیع  ہو گی۔

عوامی ہندوستانی کمپنیوں کے پاس دونوں منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت ہوگی یعنی ہندوستانی كرنسی میں سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے گھریلو مارکیٹ اور آءی ایف سی میں عالمی سرمایہ کاروں سے غیر ملکی کرنسی میں سرمایہ اکٹھا کرنے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ۔ اس اقدام سے خاص طور پر عالمی سطح پر جانے والی اور دیگر منڈیوں میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کے عزائم رکھنے والی ہندوستانی کمپنیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ گفٹ- آئی ایف ایس سی میں سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی فراہمی، مالیاتی مصنوعات کی تنوع اور لیکویڈیٹی کو بڑھا کر کیپٹل مارکیٹ کے ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی بھی توقع ہے۔

(براہ راست فہرست سازی اسکیم پر اکثر پوچھے گئے سوالات کے لیے یہاں کلک کریں)

*****

 

 

U.No:3982

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1999359) Visitor Counter : 105


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Gujarati