وزارت آیوش

ڈاکٹر منجا پاراا مہندر بھائی نے سدّٰھا ویلنس ریلی اور بیداری مہم کے تحت دہلی سے کنیا کماری کے لئے بائیکرز ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 24 JAN 2024 5:21PM by PIB Delhi

آیوش اور عورتوں اور بچوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجاپارا مہندر بھائی نے دہلی سے کنیار کماری کے لئے بائیکرز ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ جو سی سی آر ایس (سدّٰھا کی تحقیق کے لئے مرکزی کونسل) اور این آئی ایس ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا کے زیر اہتمام سدھا ویلنس ریلی اور بیداری مہم کے تحت کی جارہی ہے ، جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے کا پروگرام آیوش وزارت کے کیمپس آیوش بھون نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔ یہ بیس روزہ مہم ہے جس میں نئی دہلی سے کنیا کماری تک اندازا 3333 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا جائے گا اور سدھا طریقہ علاج کے بارے میں عوام کو بتایا جائے گا۔ یہ ریلی آٹھ ریاستوں/ یو ٹی سے گزارے گی اور بیداری کیمپوں کے اکیس مقامات کا احاطہ کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر منجاپارا نے کہا کہ سدّٰھا طریقہ علاج قدیم تریم طریقہ علاج میں سے ایک ہے ۔ آیوش کی وزارت نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا اور سدھا میں تحقیق کی قومی کونسل کی تشکیل کی ہے۔

پروگرام میں تمام لوگوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سدھا ڈاکٹر مینا کماری نے کہا کہ یہ بائیکرز ریلی سدھا طریقہ علاج کو روشناس کرانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی اور قدیم طریقہ علاج کو نوجوانوں سے جوڑے گی۔

آیوش کے وزیر کے ہمراہ جوائنٹ سکریٹری بی کے سنگھ، جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کویتا گرگ ڈی ڈی جی ستیہ جیت پال ، مشیر یونانی م ہمراہ آیوش، ڈاکٹر ایم اے قاسمی خاص مشیر آیوش وزارت وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

پروگرام میں خاص طور سے بیداری مہم، عوامی نمائندوں سے ملاقات کے سیشن اور حکومت کے اعلیٰ افسران سے ملاقات کا انتظا م تھا۔ بیس بائیکرز اور دو متبادل بائیکرز بھی اس میں شامل تھے۔

ایس ڈبلیو آر اے سی میں میڈیا سے متعلق ایک جامع حکمت عملی شامل ہے تاکہ اسے بڑے پیمانے پر تشہیر ملے اور جہاں جہاں سے یہ لوگ گزریں وہاں اپنی گہری چھاپ چھوڑیں۔

سدّٰھا طریقہ علاج ہندوستانی برصغیر میں قدیم ترین طریقہ علاج میں سے ایک ہے۔ باقاعدہ طور پر منظور شدہ آیوش نظام کے تحت اسے سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔

سدّٰھا سسٹم تعلیم اور تربیت ، صحت خدمات تحقیق اور دواؤں کی تیاری کے لئے ایک بڑھتا ہوا ادارہ جاتی نظام رکھتا ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ کونسل کے قیام سے پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور تحقیق ، ادویات کی معیار بندی اور توثیق اور عوامی صحت نظام میں بہتری اور سدھا طریقے سے علاج کرنے والوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مضبوط کیا گیا ہے۔

سدّٰھا طریقہ علاج کی انفرادیت  اس کے مجموعی طریقہ علاج میں ہے جو جسمانی ، دماغی ،س ماجی اور روحانی تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے اور اس کے لئے سادہ زندگی کے اصول وضع کئے گئے ہیں۔ اس میں قدرتی بنیادی اصولوں پر مبنی بیماریوں سے پاک زندگی گزارنے کے راز پوشیدہ ہیں۔

سدّٰھا طریقہ علاج صحت مند زندگی کے لئے خوراک اور طرز زندگی کو کلیدی حیثیت دیتا ہے اور یہی سدّٰھا طریقہ علاج کا بنیادی اصول ہے۔

*****

 

U.No:3981

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1999358) Visitor Counter : 57


Read this release in: English , Hindi , Telugu