الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کابینہ نے ہندوستان اور عمان کے درمیان انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی
Posted On:
24 JAN 2024 6:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت جمہوریہ ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور سلطنت عمان کی ٹرانسپورٹ، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر 15 دسمبر 2023 کو ایک مفاہمت نامے دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔
مفاہمت نامے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی تعاون، ٹیکنالوجی کے اشتراک، معلومات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ذریعے جامع تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ مفاہمت نامہ فریقین کے ذریعہ دستخط کئے جانے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور یہ 3 سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جی 2 جی اور بی 2 بی دونوں کے معاملے میں دو طرفہ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔
مفاہمت نامے میں بہتر تعاون کا تصور کیا گیا ہے جس سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
پس منظر:
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے فریم ورک کے تحت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ابھرتے ہوئے اور جدید شعبوں میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا پابند بنایا گیا ہے۔ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت آئی سی ٹی ڈومین میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے متعدد ممالک اور کثیر جہتی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
اس عرصے کے دوران الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے آئی سی ٹی ڈومین میں تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کی اپنی ہم منصب تنظیموں/ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت نامے/معاہدے کیے ہیں۔ یہ حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے مختلف اقدامات جیسے ڈیجیٹل انڈیا، آتم نربھر بھارت، میک ان انڈیا وغیرہ سے مطابقت رکھتا ہے تاکہ ملک کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علمی معیشت میں تبدیل کیا جا سکے۔ اس بدلتے ہوئے ،منظر نامے میں، باہمی تعاون کو بڑھانے کے مقصد سے کاروباری مواقع تلاش کرنے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U- 3970
(Release ID: 1999271)
Visitor Counter : 71