بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے پوران ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ ، ایم بی فن مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، اور وی آئی سی انٹر پرائزز پرائیویٹ لمیٹیڈ، ملکی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعہ ریلی گیئر انٹرپرائزز لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
24 JAN 2024 4:11PM by PIB Delhi
ہندوستنا کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے پوران ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم بی فن مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ، اور وی آئی سی انٹر پرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ ، ملکی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعہ ریلی گیئر انٹرپرائزز لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج کھلے بازار میں خریداری کے ذریعے ریلی گیئر انٹرپرائزز لمیٹڈ (ریلی گیئر) کی کُل جاری کردہ اور بقایا ایکویٹی شیئر کیپٹل کے 5.27 فیصد کے حصول کے لئے ہے اور اس کے تحت ریلی گیئر کے کل توسیع شدہ ووٹنگ شیئر کیپیٹل 1 کے 26فیصد تک کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (حصص کا قابل قدر حصول اور ٹیک اوورز) کے ضوابط، 2011 کے ضابطوں کے تحت پوران ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ، ایم بی فن مارٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، اور وی آئی سی انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ، ملکی انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈنگ کمپنی (مجموعی طور پر، ایکوائررز) کے ذریعہ ایک کھلی پیشکش کی گئی ہے۔
حصول کنندگان تمام منظم طور پر اہم نان ڈپازٹ قبول کرنے والی نان بینکنگ مالیاتی کمپنیاں (این بی ایف سیز) ہیں جو بنیادی طور پر کیپٹل مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کرنے اور محفوظ اور غیر محفوظ قرضے فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہیں۔ حصول کنندگان کو برمن فیملی کے ممبران کنٹرول کرتے ہیں۔ برمن فیملی نے مختلف شعبوں جیسے ہوم ہیلتھ کیئر، ریستوراں، انشورنس، کنزیومر گڈز، ایف ایم سی جی وغیرہ میں سرمایہ کاری کی ہے۔
ریلی گیئر ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو ہندوستان میں بی ایس ای اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ یہ ایک منظم طور پر اہم نان ڈپازٹ قبول کرنے والے این بی ایف سی اور ریزرو بینک آف انڈیا میں ایک بنیادی سرمایہ کاری کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ یہ اپنی ذیلی کمپنیوں اور آپریٹنگ اداروں کے ذریعے مالیاتی خدمات کے کاروبار میں اور خاص طور پر جنرل انشورنس، ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی، ہاؤسنگ فنانس اور ریٹیل بروکنگ کے کاروبار میں مصروف ہے ۔
سی سی آئی کا مفصل آرڈر بعد میں آئے گا۔
یہ منظوری ان کارروائیوں کا لحاظ کئے بغیر دی گئی ہے جو مسابقتی ایکٹ 2002 کی دفعہ 43اے 44 اور/یا 45 کے تحت شروع کی جا سکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-3961
(रिलीज़ आईडी: 1999227)
आगंतुक पटल : 89