بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ وسٹرون انفو کام مینوفیکچرنگ (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصول کی منظوری دی
Posted On:
24 JAN 2024 4:09PM by PIB Delhi
مسابقتی کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ وسٹرون انفو کام مینوفیکچرنگ (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100فیصد حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج ٹاٹا الیکٹرانکس پرائیویٹ لمیٹڈ(حصول کنندہ کے ذریعہ ایس ایم ایس انفوکوم (سنگاپور)پرائیویٹ لمیٹڈاور وسٹرون ہانگ کانگ لمیٹڈ سے وسٹران انفوکوم مینوفیکچرنگ (انڈیا) پرائیویٹ لمیٹڈ کے (ٹارگیٹ ) ایکوئٹی شیئرکیپٹل کے سوفیصد حصول سے متعلق ہے ۔
حصول کنندہ ٹاٹا سنز پرائیویٹ لمیٹڈ کا ایک گرین فیلڈ وینچر ہے۔ یہ اسمارٹ فون انکلوژرز تیار کرتا ہے (یعنی فون کا وہ فریم جس پر اسمارٹ فون کے دیگر اجزاء/ ذیلی اسمبلز جمع ہوتے ہیں)اوریہ اسمارٹ فونز کے لیے ایک اعلیٰ درستگی والا جزوہے ۔
ٹارگٹ ایک الیکٹریکل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کمپنی ہے جو کرناٹک میں اپنے پلانٹ میں ہندوستان میں اسمارٹ فونز کے لیے الیکٹرانک مینوفیکچرنگ سروسز (یعنی الیکٹرانکس کی کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ) میں مصروف ہے۔ اسے 2017 میں وسٹرون گروپ نے شامل کیا تھا۔
*********
(ش ح۔اک ۔ع آ)
U-3958
(Release ID: 1999181)
Visitor Counter : 85