سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آئی آئی ایس ایف 2023 میں اسٹارٹ اَپ، ٹیکنالوجی اور اختراع بی2بی میٹ میں ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کے لیے انٹرایکٹو نالج ورکشاپس کا انعقاد
Posted On:
19 JAN 2024 8:53PM by PIB Delhi
آئی آئی ایس ایف2023کے اسٹارٹ اَپ، ٹکنالوجی اور اختراع بی 2بی میٹ کے تیسرے دن، آنے والے اور ابھرتے ہوئے کاروباریوں کے لیے انٹرایکٹو علمی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپس کا مرکز اسٹارٹ ا؛پ کینوس، مسائل کی نشاندہی، قدر کی تجویز اور تفریق، گو- ٹو- مارکیٹ اسٹریٹجی کی بنیاد پر تعمیر اور فنڈ ریزنگ کے ارد گرد تھا۔ انکیوبیٹرز کے مختلف قومی اور بین الاقوامی مندوبین، کاروباری حکمت عملی اور ایم این سی، مینجمنٹ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے شرکت کی اور اپنے تجربات اور معلومات کے بارے میں بتایا۔
ڈاکٹر نکھل اگروال، سی ای او،ایس آئی آئی سی، آئی آئی ٹی کانپور؛ ڈاکٹر میناکشی شنکر، بانی، وائز آؤل کنسلٹنگ اور جناب ستیش پانڈے، چیف کسٹمر آفیسر، سیمنز انڈیا اور کنٹری ہیڈ، سیمنز سری لنکا، مالدیپ آئی آئی ایس ایف2023 میں اسٹارٹ اَپ، ٹیکنالوجی اور اختراع بی 2بی میٹ کےتیسرے دن ایک ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے
’اسٹارٹ اَپ کینوس:اسٹارٹ اَپ کی کامیابی کے لیے اقدام‘پر پہلی ورکشاپ میں جناب دھرو گپتا، آئی آئی ٹی، آئی ٹی آئی سی، سی ای او حیدرآباد اورجناب سوربھ جین بانی،فن 2 ڈو لیبز نے بطور پینلسٹ حصہ لیا۔اجلاس کی نظامت جناب آشیش جین، بانی، سی ای او، دی اسٹارٹ اَپ بورڈ نے کی۔جناب دھرو نے ناکامیوں کا جشن منانے اور اسٹارٹ اَپس کی کامیابی کے لیے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ جناب سوربھ جین نے کامیابی کے آغاز کے 3 مراحل پر توجہ مرکوز کی- مصنوعات، لوگ اور قوت خرید۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح افادیت دیگر پیرامیٹرز کے مقابلے اسٹارٹ اَپ کے لیے زیادہ اہم ہے۔
’گاہک کے لیے مسائل کی شناخت اور قدر (قدر کی تجویز اور تفریق)‘کے موضوع پر ورکشاپ کی نظامت جناب سچن آریہ، سی ای او، پی آئی ای ڈی ایس، بی آئی ٹی ایس پیلانی نے کی۔ جناب ستیش پانڈے، چیف کسٹمر آفیسر، سیمنز انڈیا اور کنٹری ہیڈ- سیمنز سری لنکا اور مالدیپ؛ ڈاکٹر نکھل اگروال، سی ای او، آئی آئی ٹی، ایس آئی آئی سی کانپور اور ڈاکٹر رادھیکا میناکشی شنکر، بانی، وائز آؤل کنسلٹنگ نے بطور پینلسٹ حصہ لیا۔ اجلاس میں جی او او ٹی بی کا ایک اہم سبق حاصل کیا:احاطے سے باہر نکلیں اور صارفین کی توقعات، خواہشات اور ضروریات کے بارے میں جانیں، پیش کردہ عوامل پر غور کریں، مقابلہ کریں اور مارکیٹ میں واپس آجائیں۔
’گو ٹو مارکیٹ اسٹریٹیجی‘ پر ورکشاپ میں غیر ملکی یونیورسٹیوں نے بھی شرکت کی۔ اس دن کی خاص بات ہندوستانی اور ویتنامی اسٹارٹ اپ ایکونظام کا تفصیلی موازنہ تھا جو پروفیسر لی تھائی فونگ، ڈین آف بزنس ایڈمنسٹریشن، فارن ٹریڈ یونیورسٹی، ویتنام کے ڈین نے پیش کیا۔ پروفیسر فونگ نے ویتنامی اسٹار اَپ ایکونظام میں موجود خلا ءکی نشان دہی کی۔ اسی سیشن میں جناب بی گوپال کرشنن، سابق سربراہ- سامانی اسٹارٹ اپ انیشی ایٹو، سامانی فاؤنڈیشن نے اس جگہ پر زور دینے کے بارے میں بات کی، جہاں مصنوعات تیار کی گئی ہیں اورپہلی100مصنوعات کو فروخت کرنے کی ہنرمندی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ انہوں نے دیہی علاقوں کے لیے کام کرنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے رسائی اور دستیابی کے اہم عناصر پر بھی توجہ مرکوز کی۔ تیسرے پینلسٹ جناب شیوا راما مورتی، مینجمنٹ کنسلٹنٹ نے اسٹارٹ اَپ کو کامیاب بنانے کے لیے کلیدی عناصر کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اسٹارٹ اَپس کی کامیابی میں سیلز ایگزیکٹوز کی اہمیت کواُجاگر کیا اورای بی اے این ٹی حکمت عملی کے ذریعے لیڈز حاصل کرنے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ اجلاس کو جناب آشوتوش پادری، سینئر منیجر اور ہیڈ-انکیوبیشن ایف آئی ٹی ٹی، آئی آئی ٹی دہلی نے ماڈریٹ کیا۔ انہوں نے اجلاس کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے ایک اچھا سیلز اور ڈسٹری بیوشن چینل قائم کرنے کے لیے صارفین کی شخصیت کو مارکیٹ کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
’ہاؤ ٹو پچ اور فنڈز اکٹھا کرنے کا طریقہ‘ پر آخری سیشن کو ڈاکٹر نکھل اگروال اور جناب پردیپ یوراج، ایم ڈی، پریزینٹم اسٹریٹیجی اور جناب این دھنوش کوڈی، مینجمنٹ کنسلٹنٹ نے ماڈریٹ کیا۔ جناب پردیپ یوراج نے بہت تخلیقی انداز میں اور حقیقی کہانی سنا کر اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈ ریزنگ میں کہانی سنانے کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ جناب دھنوش کوڈی نے ابھرتے ہوئے کاروباریوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے روایتی اورپہلے کے طریقوں کی وضاحت کی۔
آئی آئی ایس ایف2023کے چوتھے دن اسٹارٹ اَپ-اِنویسٹر میٹ کا بھی اہتمام کیا جائے گا جو اسٹارٹ اَپ ، ٹیکنالوجی اور بی 2بی اختراع میٹ ہے۔ اس میٹ سے حصہ لینے والے کاروباریوں کو آج کی ورکشاپس میں سکھائی گئی حکمت عملیوں کا استعمال کرتے ہوئے حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کو فنڈنگ کے لیے تیار کرنے کا موقع فراہم ہو گا۔ آرک روبوٹکس، نشکم،مائی ویز.اے آئی، ای وی اُرجا، اوم سیٹ، لکشیور وغیرہ جیسی کمپنیاں اختتامی دن کی اسٹارٹ اَپ انویسٹر میٹ میں شرکت کریں گی۔
سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر کا سائنس میڈیا کمیونیکیشن سیل(ایس ایم سی سی)پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے آئی آئی ایس ایف2023 میں اسٹارٹ اَپ، ٹیکنالوجی اور اختراع بی2بی میٹ کی میڈیا پبلسٹی کر رہا ہے۔
*************
ش ح ۔ا س۔ن ع
U. No.3954
(Release ID: 1999172)
Visitor Counter : 68