خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کل بچیوں کا قومی دن منائے گی
ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی، این آئی پی سی سی ڈی، نئی دہلی میں ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کریں گی
Posted On:
23 JAN 2024 9:10PM by PIB Delhi
ہر سال 24 جنوری کوبچیوں کا قومی دن (این جی سی ڈی) ملک بھر میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد بچیوں کی قدر کرنے والا مثبت اورسازگار ماحول پیدا کرنے میں عوام کو شامل کرنا ہے۔وسیع تر بیداری پیدا کرنے اور شرکت کے جذبے کی حوصلہ افزائی کے لیے، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ایک 5- روزہ خصوصی مہم چلانے کی درخواست کی ہے۔ یہ مہم خاص طور پربنیادی سطح تک عوامی شرکت کی غرض سےتیار کی گئی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ یعنی سرکاری تعاون اور بچوں کی بہبود کا قومی ادارہ (این آئی پی سی سی ڈی) بھی اپنے احاطے میں ایک قومی سطح کی تقریب منعقد کرکے اس مہم میں حصہ لے رہا ہے۔یہ تقریب دہلی میں چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئیز)کے بچوں کے’’میرے وکست بھارت کا سپنا ‘‘ کے موضوع پر پینٹنگ کے ایک مقابلے کے ذریعے ان کے تخلیقی اور تعمیری تخیل سامنے لاتی ہے۔ سی سی آئیز کے بچے مہم کے موضوع کی مناسبت سے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کریں گے ۔اس میں شیشو مندر،بنگلور(بوئنگ انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ) کے بچوں کی جانب سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہی جانے والی یونیسیائیکل کارکردگی بھی پیش کی گئی ہے۔تقریب کا اختتام حلف برداری کی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں سبھی صنفوں کے خلاف تفریق ختم کرنے کا عہد کیا جائے گا۔
اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی بہبود –ڈبلیو سی ڈی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی اور خواتین اور بچوں کے بہبود –ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپارا مہندر بھائی اپنے خطاب کے ساتھ شرکاء کو مبارکباد دیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ ان سرگرمیوں میں تقریباً300 -250افراد کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ’’میرا بھارت‘‘ پورٹل استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی ہے جو این جی سی ڈی 2024 کے لیے شروع کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرنے اور معلومات کی ترسیل کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔
اس 5 -روزہ خصوصی مہم میں نئے خیالات و نظریات شامل کیے گئے ہیں جیسے کہ سی ایس آر پر خصوصی گرام سبھا/مہیلا سبھا، حلف برداری کی تقریبات/دستخط کی تقریبات، گھر گھر جاکر لوگوں سے روابط قائم کرنے کےپروگرام کے دوران ہر گھر/سرکاری عمارت/پنچایت دفتر پر پیغامات کے ساتھ بی بی بی پی اسٹیکرز چسپاں کرناشامل ہے۔حفظان صحت کی کٹس کی تقسیم کے ساتھ برادری کو حساس بنانے سے متعلق پروگرام جیسے ایام حیض کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق ورکشاپس کابھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ شجرکاری مہم پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے جو بچی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔
اس میں این وائی کے ایس رضاکاروں کو شامل کرکے اسکول جانے والے بچوں کو کھیلوں سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے ذریعے بھی شامل کیا جاتا ہے،بچی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے والے سرکاری اور نجی دونوں اسکولوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے،اور اسکولوں میں پوسٹرز/نعرہ لکھنے/ڈرائنگ/وال پینٹنگ جیسے مقابلے اور/سائنس میلے شامل ہوتے ہیں۔تعلیم، کھیل کود،سماجی فلاح وبہبود اور برادری کو یکجا کرنے کے شعبوں میں ضلع سطح پر مقامی چیمپئنز کا اعتراف اور جشن منانا بھی اس مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
***********
ش ح ۔ ع م - م ش
U. No.3947
(Release ID: 1999065)
Visitor Counter : 56