جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ہندوستانی قابل تجدید توانائی کمپنی – اے سی ایم ای اور جاپان کی مربوط بھاری صنعت گروپ آئی ایچ آئی نے ہندوستان سے جاپان کو گرین امونیا کی فراہمی کے سب سے بڑے معاہدے پر دستخط کیے


ہندوستان دنیا میں گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرر میں سے ایک کے طور پر ابھرنے والا ہے: توانائی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ

جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جنہیں ہندوستان انتہائی مسابقتی شرحوں پر فراہم کرنے کے قابل ہوگا: پاور اور این آر ای کے وزیر آر کے سنگھ

وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ذریعہ قائم کردہ ہندوستان-جاپان کلین انرجی پارٹنرشپ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ہندوستان میں جاپان کے سفیر ہیروشی سوزوکی

Posted On: 23 JAN 2024 5:56PM by PIB Delhi

اے سی ایم ای گروپ، ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی ایک سرکردہ کمپنی، اور آئی ایچ آئی کارپوریشن، ایک جاپانی مربوط بھاری صنعت گروپ، نے اوڈیشہ، ہندوستان سے جاپان کو گرین امونیا کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدے پر اے سی ایم ای گروپ کے بانی اور چیئرمین جناب منوج اپادھیائے اور آئی ایچ آئی کارپوریشن کے صدر اور سی ای او جناب ہیروشی نے مرکزی وزیر برائے بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی جناب آر کے سنگھ، نئی اور قابل تجدید توانائی کے سکریٹری جناب بھوپندر سنگھ بھلا، اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر مسٹر ہیروشی سوزوکی کی موجودگی میں دستخط کیے۔

آئی ایچ آئی اور اے سی ایم ای کے درمیان یہ معاہدہ 0.4 ایم ایم ٹی پی اے (ملین میٹرک ٹن سالانہ) گوپال پور میں اوڈیشہ پروجیکٹ کے مرحلہ-1 سے طویل مدتی بنیادوں پر گرین امونیا کی فراہمی کا احاطہ کرتا ہے۔ دونوں کمپنیاں پیداوار سے لے کر لاجسٹکس تک، جاپانی صارفین کو سپلائی کرنے اور مجموعی اخراج کو کم کرنے کے لیے جاپان میں بجلی کی پیداوار اور مختلف صنعتی استعمال کے لیے گرین امونیا کے لیے مارکیٹ بنانے کے لیے ویلیو چین میں شراکت داری کرنا چاہتی ہیں۔

 

 

اس معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ یہ گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کے میدان میں دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک ہے۔ ”جاپان ہندوستان کا قریبی دوست اور شراکت دار رہا ہے۔ گرین کو اپنانے میں قابل تجدید توانائی میں یہ تعاون ہماری شراکت کو مزید مضبوط کرے گا۔ گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا بنانے کی ہندوستان کی لاگت پہلے ہی دنیا میں سب سے زیادہ مسابقتی ہے۔ ہم دنیا میں گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرروں میں سے ایک کے طور پر ابھرنے جا رہے ہیں۔“

وزیر موصوف نے ہندوستان اور جاپان کے درمیان شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ ”جاپان کے ساتھ ہماری شراکت داری اسٹریٹجک ہے۔ اس سے یہ مزید مضبوط ہو جائے گا۔ جاپان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کی بہت زیادہ ضرورت ہے، جنہیں ہندوستان انتہائی مسابقتی شرحوں پر فراہم کر سکے گا۔

جناب سنگھ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک تاریخی موقع کی نشاندہی کرتا ہے، جو ایک نئی دنیا کا آغاز کرتا ہے۔ ”یہ ایک نئی دنیا ہے جہاں ہم فوسل ایندھن اور کاربن کو سبز اور قابل تجدید ایندھن جیسے گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا سے تبدیل کرتے ہیں۔ میں اس شراکت داری کے لیے اے سی ایم ای اور آئی ایچ آئی دونوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“

 

 

اسٹریٹجک شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ہندوستان میں جاپان کے سفیر جناب ہیروشی سوزوکی نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ایک اہم سنگ میل ہے۔ ”ہندوستان میں عالمی سطح پر مسابقتی گرین ہائیڈروجن کی صلاحیت کے پیش نظر، اے سی ایم ای اور آئی ایچ آئی کے درمیان شراکت قابل ذکر کامیابی لائے گی۔ میں توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے میں حکومت جاپان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہوں“، انہوں نے مزید کہا۔

سفیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ذریعہ قائم کردہ ہندوستان-جاپان کلین انرجی پارٹنرشپ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے میں حکومت جاپان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہوں“۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، اے سی ایم ای گروپ کے صدر اور ڈائریکٹر، جناب اشونی دوڈیجا نے کہا: ”بھارت قابل تجدید وسائل کو تیار کرنے اور برآمدات کے ساتھ ساتھ گھریلو استعمال کے لیے مسابقتی گرین مالیکیولز پیدا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے“۔ انہوں نے گوپال پور میں گرین امونیا پروجیکٹ کو تیار کرنے میں حکومت ہند اور حکومت اوڈیشہ سے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

 

اے سی ایم ای کے بارے میں

اے سی ایم ای گروپ ہندوستان میں قابل تجدید خود مختار پاور پروڈیوسر میں سے ایک ہے جس کے پاس عمل درآمد کے مختلف مراحل میں 5 گیگا واٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کا پورٹ فولیو ہے۔ 2021 میں، اے سی ایم ای نے راجستھان کے بیکانیر میں شاید دنیا کا پہلا گرین امونیا پلانٹ بنایا۔ پنے تجربے اور طاقتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، اے سی ایم ای الیکٹران سے مالیکیولز تک سبز توانائی فراہم کرنے والا ایک سرکردہ ادارہ بننے کی خواہش رکھتا ہے اور ہندوستان، عمان اور امریکہ میں کئی گرین ہائیڈروجن اور امونیا پروجیکٹس تیار کر رہا ہے۔ بھارت کو سبز ایندھن کے مرکز کے طور پر قائم کرنے کے حکومت ہند کے مشن کے مطابق، اے سی ایم ای سبز ہائیڈروجن اور امونیا کی فراہمی کے لیے بھارت میں بہت سے ممکنہ صارفین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ مزید معلومات کے لیے http://www.acme.in ملاحظہ کریں۔

 

آئی ایچ آئی کے بارے میں

آئی ایچ آئی ایک ممتاز جاپانی مربوط ہیوی انڈسٹری گروپ ہے جس کی ابتدا 1853 میں ہوئی اور اس نے ساحلی مشینری، پل، پلانٹ، ایرو انجن اور دیگر مینوفیکچرنگ شعبوں میں توسیع کے لیے اپنی جہاز سازی کی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا۔ آئی ایچ آئی نے وسائل، توانائی اور ماحولیات، سماجی انفراسٹرکچر، صنعتی نظام اور عام مقصد کی مشینری اور ایرو انجن، خلائی اور دفاعی کاروباری شعبے میں مختلف حل فراہم کیے ہیں۔ آئی ایچ آئی کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://www.ihi.co.jp/en

 

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 3927



(Release ID: 1998951) Visitor Counter : 165


Read this release in: Hindi