وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے ٹائم سیریز ڈیٹا کے ذریعہ براہ راست ٹیکس کی شماریات جاری کیں

Posted On: 23 JAN 2024 6:59PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) وقتاً فوقتاً براہ راست ٹیکس کے مجموعہ اور انتظام سے متعلق  بنیادی اعداد و شمار عوامی طور پر دستیاب کراتا رہا ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے زیادہ سے زیادہ معلومات کو عوامی طور پر دستیاب کرانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ٹائم سیریز ڈیٹا جاری کیا ہے جسے مالی سال 23-2022 تک اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ اعداد و شمار کی بنیادی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. کل براہ راست ٹیکس کی وصولی مالی سال 14-2013 کے 638596 کروڑ روپے سے 160.52 فیصد بڑھ کر مالی سال 23-2022 میں 1663686 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
  2. مجموعی براہ راست ٹیکس کی وصولی مالی سال 14-2013 کے 721604 کروڑ روپے سے 173.31 فیصد بڑھ کر مالی سال 23-2022 میں 1972248 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
  3. جی ڈی پی سے براہ راست ٹیکس کا تناسب مالی سال 23-2022 میں 6.11 فیصد بڑھا ہے، جب کہ مالی سال 14-2013 میں میں اس میں 5.62 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
  4. وصولی کی قیمت میں مالی سال 23-2022 میں کل وصولی کے مقابلے 0.51 فیصد کی کمی آئی ہے، جب کہ مالی سال 14-2013 میں یہ کمی کل وصولی کے مقابلے 0.57 فیصد تھی۔
  5. مالی سال 23-2022 میں کل 7.78 کروڑ آئی ٹی آر بھرے گئے، جو کہ مالی سال 14-2013 میں بھرے گئے کل 3.80 کروڑ آئی ٹی آر کے مقابلے 104.91 فیصد زیادہ ہیں۔

ہندوستان میں براہ راست ٹیکس کے انتظام  کی اثر انگیزی اور  مہارت کے مختلف اشاریوں کے طویل مدتی رجحانوں کا مطالعہ کرنے میں عوامی طور پر ٹائم سیریز ڈیٹا کی دستیابی ماہرین تعلیم، محققین، ماہرین اقتصادیات اور عام عوام کے لیے کافی مفید ثابت ہوگی۔ یہ ٹائم سیریز ڈیٹا www.incometaxindia.gov.in  پر دستیاب ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ج ا

U: 3931




(Release ID: 1998947) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi , Tamil