دیہی ترقیات کی وزارت
ڈی اے وائی- این آر ایل ایم نے کل کلسٹر لیول فیڈریشن (سی ایل ایف) کی قیادت میں سماجی اور اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے پر قومی کانکلیو کا انعقاد کیا
Posted On:
19 JAN 2024 7:40PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ نے مکمل حکومت اور مکمل معاشرے کے نقطہ نظر پر زور دیا اور سی ایل ایف پر اس بات کے لیے زور دیا کہ وہ فارم سیکٹر سے آگے اپنی توجہ مرکوز کرے۔ جناب سنگھ نے ذریعہ معاش کو متنوع بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا، خاص طور پر ثانوی اور ٹرٹیئری شعبوں پر زور دیا۔ جناب شیلیش کمار سنگھ کلسٹر لیول فیڈریشن (سی ایل ایف) کی زیر قیادت سماجی اور اقتصادی طور پربااختیار بنانے سے متعلق ایک قومی کانکلیو سے خطاب کر رہے تھے، جس کا اہتمام دین دیال انتیودیہ یوجنا - قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) نے اپنی شراکت دار تنظیموں، پردان اور ٹی آر آئی ایف کے تعاون سے کیا تھا۔
یہ کانکلیوڈی اے وائی این آر ایل ایم کے تحت فروغ پانے والے کلسٹر لیول فیڈریشنز (سی ایل ایف) کی اجتماعی طاقت اور سماجی و اقتصادی منظر نامے کی تشکیل نو میں اس کے ممبران پر غور کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا ۔
مہمان مقرر، اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری، جناب این این سنہا نے بصیرت انگیز نقطہ نظر کا اشتراک کیا اور ذریعہ معاش کےحصول کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے ایک اہم نقطہ آغاز کے طور پر‘‘لکھپتی دیدی’’ کی اہمیت پر زور دیا۔ تاہم، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس تصور کو محض لکھپتی دیدی ہونے سے آگے بڑھانا چاہیے، جس کا مقصد وسیع اور پائیدار اثرات حاصل کرنا ہے۔
‘‘سی ایل ایف کو پائیدار اداروں کے طور پر فعال کرنا’’ کے عنوان سے ایک اہم حصے کے دوران، پبلک انٹرپرائزز سلیکشن بورڈ (پی ای ایس بی)کے چیئرمین جناب امرجیت سنہا، نے سی ایل ایف کی زیرقیادت اقتصادی ترقی کی اہمیت کے بارے میں بات کی اور شرکاء سے ایک وسیع تناظر کو اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے ایک بڑے منظر نامے کا تصور کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ایک وسیع نقطہ نظر کے ذریعے رہنمائی کرنے والے ایک جامع نقطہ نظر کی وکالت کی۔
ایڈیشنل سکریٹری (ایم او آر ڈی) جناب چرنجیت سنگھ نے سی ایل ایف کی زیر قیادت سماجی و اقتصادی طور پربااختیار بنانے کے وسیع مقصد اورڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے نقطہ نظر پر بات کی۔ پی آر آئی – سی بی او (پنچایتی راج انسٹی ٹیوشن-کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ان اداروں کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
کانکلیو کے دوران ہونے والی بات چیت میں گورننس کے پہلوؤں، قیادت، فیصلہ سازی، آڈٹ اور تعمیل پر روشنی ڈالی گئی۔ کانکلیومیں کثیر جہتی غریبی کے مسائل کو حل کرنے اور انفرادی کاروباری افراد، پروڈیوسر کلیکٹیوز، اور پروڈکشن مارکیٹنگ سائیکل میں شامل فریقوں کے درمیان اپنے مختلف مرکوز سیشنز میں ہم آہنگی کو فروغ دینے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ۔
سی ایل ایف کی حکمرانی کو مضبوط کرنے ؛بامعنی منصوبہ بندی ، بیک وارڈ اینڈ فاروارڈ لنکیجز بنانا؛ اور غریبی کے کثیر جہتی پہلوؤں کو حل کرنے میں سی ایل ایف کے رول ؛ پروڈیوسر گروپوں اور کلٹسر لیول فیڈریشنز کے درمیان تال میل قائم کرنا جیسے موضوعات پر بھی پینل مباحثے منعقد کیے گئے۔ ملک بھر کے سی ایل ایف کے کمیونٹی لیڈروں نے مختلف سیشنز کے دوران اپنے تجربات مشترک کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 3907)
(Release ID: 1998771)
Visitor Counter : 65