پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری جناب  وویک بھاردواج نے ’ ایک زیادہ صحت مند کل کی  جانب صحت مند گاؤں ‘ کے موضوع پر تین روزہ قومی ورکشاپ کے دوسرے دن ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی کے ساتھ آندھرا پردیش میں صحت مند گاؤں پہل کے لیے وقف ایک بصیرت افروز اجلاس کی مشترکہ طورپر صدارت کی


چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس  جواہر ریڈی نے ایل ایس ڈی جی کے تحت صحت مند گاوں کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  آندھرا پردیش میں ایس ڈی جی کی کارکردگی کے بارے میں کلیدی خطبہ پیش کیا

Posted On: 19 JAN 2024 4:49PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج نے کل  تروپتی آندھراپردیش میں’ ایک زیادہ صحت مند کل کی جانب صحت مند گاؤں‘ پر تین روزہ قومی ورکشاپ کے دوسرے دن آندھرا پردیش کے چیف سکریٹری ڈاکٹر کے ایس جواہر ریڈی کے ساتھ صحت مند گاؤں  پہل کے لئے وقف ایک بصیرت افروز اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H08F.jpg

قومی ورکشاپ کے دوسرے دن کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ڈاکٹر  کے ایس  جواہر ریڈی نے صحت، حفظان صحت، پینے کے پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور پائیدار طریقے سے صحت مند دگاؤں کی تشکیل کی طرف توجہ مرکوز کرنے والے شعبوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ایل ایس ڈی جی کے تحت صحت مند گاؤں کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  آندھرا پردیش میں ایس ڈی جی  کی کارکردگی کا ایک عمومی جائزہ پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AMA1.jpg

تھیم 2: ڈاکٹر کے ایس  جواہر ریڈی نے صحت مند گاوں  پر موضوعی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے گرام پنچایتوں میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایل ایس ڈی جی) لوکلائزیشن کے بارے میں  باہمی تعاون اور ٹھوس کارروائی کو آگے بڑھانے کے لیے پنچایتی راج کی وزارت کی مخلصانہ کوششوں کی  ستائش کی اورآندھرا پردیش حکومت میں دیہی ترقی اور پنچایت راج اور صحت اور خاندانی بہبود کے دونوں محکموں میں اپنی خدمات کے ایک ممتاز امتزاج کی یادوں کو تازہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HLYZ.jpg

ملک بھر کے دیہی علاقوں میں صحت اور بہبود کے حوالے سے کی گئی قابل ذکر پیش رفت کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر کے ایس۔ جواہر ریڈی کے کلیدی خطاب نے صحت کے اہم عوامل، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی سے نمٹنے کے لیے ملک کے فعال نظریہ پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے صاف ستھرائی کے لئے  سوچھ بھارت مشن (گرامین) کے نفاذ میں قابل ذکر کامیابی کو اجاگر کیا اور کنبوں کو پائپ کے ذریعہ پینے کے پانی کے کنکشن کی فراہمی کو  ایک زیادہ صاف ستھرے اور زیادہ صحت مند بھارت کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ڈاکٹر ریڈی نے مزیدکہا کہ فضلے اور کچرے کو دولت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے اور پرانے کچرے کےبندوبست  اور پرانے کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لئے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KBEM.jpg

قومی ورکشاپ کے دوسرے دن پنچایتی راج کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار،  پنچایت راج اور دیہی ترقی کے  محکمہ،  آندھرا پردیش حکومت کے خصوصی چیف سکریٹری جناب  بودتھی راج شیکھر، پنچایتی راج کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب  وکاس آنند، صحت اور خاندانی بہبود، آندھراپردیش حکومت کے کمشنر جناب جے نیواس، دیہی ترقی اور پنچایت راج محکمہ، آندھراپردیش حکومت  کی  کمشنر محترمہ سوریہ کماری اور دیگر معزز شخصیات ، ماہرین اور بڑی تعداد میں پنچایتی نمائندے اور سرکاری اور غیرسرکاری ایجنسیوں کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005DG2S.jpg

دوسرے دن تکنیکی نشستوں میں صحت مند گاؤں کے موضوعاتی شعبے میں ملک کے مختلف حصوں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی گرام پنچایتوں  نے اپنے بہترین طور طریقے اور تجربات پیش کئے۔ مثالی حکمت عملی، نقطہ نظر، ہم آہنگی کی کارروائیوں اور ایل ایس ڈی جی  کے صحت مند گاؤں کے موضوع  کے لیے بہترین  طورطریقوں کے لحاظ سے اختراعی  ماڈلز کو انٹرایکٹو سیشنز کے دوران دکھایا گیا اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00613CE.jpg

متعدی اور غیر متعدی بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات،معیاری حفظان صحت خدمات  کی دستیابی  اور رسائی ، خواتین ، بچوں اور نوعمر لڑکے لڑکیوں میں غذائیت کی کمی کے مسائل کو حل کرنے،بزرگ اور خصوصی ضروریات کے مستحق افراد کے لئے  درد کم کرنے والی مسکّن ادویات کی فراہمی  ، طرززندگی سے ہونے والی بیماریوں  (بلند فشار خون /ذیابیطس/دمہ وغیرہ)  جیسی بیمایروں کی روک تھام میں گرام پنچایتوں کا کردار، منشیات اور ادویات  کے غلط  استعمال سمیت  نشیلی دواؤں کے استعمال کی روک تھام اور علاج معالجہ ، الکوحل اور تمباکو کےمضرصحت اور نقصان دہ استعمال ، جنسی اور زچگی سے متعلق حفظان صحت خدمات اور خاندانی منصوبہ بندی جیسے کلیدی امور کے بارے میں  گروپ مباحثہ کے دوران  تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0071ZE1.jpg

******

ش ح۔  ع م  ۔ م  ص

U-NO. 3908


(Release ID: 1998768) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi