وزارت دفاع
ہند - کرغیزستان مشترکہ خصوصی افواج کی مشق خنجر ہماچل پردیش میں شروع
Posted On:
22 JAN 2024 3:56PM by PIB Delhi
ہماچل پردیش کے بکلوہ میں واقع اسپیشل فورس ٹریننگ اسکول میں ہند - کرغیزستان مشترکہ خصوصی افواج کی 11 ویں مشق خنجر کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ مشق 22 جنوری سے 3 فروری 2024 تک کی جائے گی۔ یہ ایک سالانہ پروگرام ہے جو دونوں ممالک میں باری باری منعقد کی جاتی ہے۔
بیس اہلکاروں پر مشتمل ہندوستانی فوج کے دستے کی نمائندگی پیرا شوٹ رجمنٹ (اسپیشل فورسز) کے دستے کررہے ہیں اور 20 اہلکاروں پر مشتمل کرغیزستان کے دستے کی نمائندگی اسکارپین بریگیڈ کے ذمے ہے۔
اس مشق کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت بلٹ اپ ایریا اور پہاڑی علاقوں میں دہشت گردی كے انسداد اور اسپیشل فورسز کے آپریشنز میں تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ اس مشق میں اسپیشل فورسز کی مہارتوں كے علاوہ متاثرہ علاقے میں تیزی سے گھسنے اور نکلنے کی جدید تکنیکوں کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔
یہ مشق بین الاقوامی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مشترکہ خدشات کو دور کرتے ہوئے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ مشق مشترکہ سلامتی کے مقاصد کے حصول اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ جدید ترین دیسی دفاعی ساز و سامان کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بھی موقع فراہم کرے گی۔
******
U.No:3885
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1998582)
Visitor Counter : 105