قانون اور انصاف کی وزارت

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ملک میں بیک وقت انتخابات کرانے سے متعلق تیسری میٹنگ منعقد کی

Posted On: 21 JAN 2024 10:03PM by PIB Delhi

ملک میں بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق معاملے کا جائزہ لینے اور اس پر سفارشات پیش کرنے کے لیے سابق صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کی صدارت میں حکومت کے ذریعے تشکیل کردہ  اعلیٰ سطحی کمیٹی نے آج نئی دہلی میں اپنی تیسری میٹنگ کا انعقاد کیا۔ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے سابق لیڈر جناب غلام نبی آزاد،  قانون انصاف کی وزارت میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال، 15ویں مالی کمیشن کے سابق چیئرمین جناب این کے سنگھ، لوک سبھا کے سابق سکریٹری جنرل ڈاکٹر سبھاش سی کشیپ اور سابق چیف ویجیلنس کمشنر جناب سنجے کوٹھاری نے میٹنگ میں شرکت کی۔

تیسری میٹنگ میں ایچ ایل سی کے اراکین کا خیرمقدم کرنے کے بعد، کمیٹی کے چیئرمین جناب رام ناتھ کووند نے اراکین کے ساتھ 25 اکتوبر 2023 کو ہونے والی دوسری میٹنگ کی تفصیلات اور اس کے فیصلوں پر کی گئی کارروائی کی تصدیق کی۔

کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر نتن چندرا نے کمیٹی کے ارکان کو دوسری میٹنگ اور درمیانی مدت کے دوران کئے گئے فیصلوں پر کئے گئے مختلف فیصلوں اور ان پر کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

5 جنوری کو ملک بھر کے 105 سرکردہ اخبارات میں ایک پبلک نوٹس جاری کیا گیا جس میں ای میل کے ذریعے اور کمیٹی کی ویب سائٹ پر 15 جنوری تک ملک میں بیک وقت انتخابات کے قابل بنانے کے لیے موجودہ قانونی اور انتظامی ڈھانچے میں مناسب تبدیلیاں کرنے کے لیے شہریوں سے تجاویز طلب کی گئیں۔ . مجموعی طور پر 20,972 جوابات موصول ہوئے جن میں سے 81 فیصد نے بیک وقت انتخابات کرائے جانے تجویز کی حمایت کی۔ اس کے علاوہ 46 سیاسی جماعتوں سے بھی تجاویز طلب کی گئی تھیں۔ اب تک 17 سیاسی جماعتوں سے تجاویز موصول ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی تجاویز کو بھی کمیٹی نے نوٹ کیا۔

اس کے علاوہ، بیک وقت انتخابات سے متعلق ایچ ایل سی کے چیئرمین، جناب رام ناتھ کووند نے ممتاز ججوں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے سابق چیف جسٹس، ہندوستان کے سابق چیف الیکشن کمشنرز، بار کونسل آف انڈیا، فکی، ایسوچیم اور سی آئی آئی کے سربراہان کے ساتھ مشاورت شروع کی ہے۔

ایچ ایل سی کی اگلی میٹنگ 27 جنوری کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1998523) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi