وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

یاترا سے ترقی تک: ایودھیا میں تبدیلی اس کے عوام کی نظر سے

Posted On: 21 JAN 2024 9:04PM by PIB Delhi

صدیو سے ایودھیا  بھگوان رام کے جائے پیدائش کے طور پر مذہبی اہمیت کا حامل رہا ہے اور پوری دنیا میں لاکھوں لوگوں کے لئے آدھیاتمک (روحانی ) مرکز رہا ہے۔ البتہ ، حالیہ برسوں میں شہر میں ترقی اور فروغ کی بنیاد پر ایک زبردست تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ ترقیاتی کی محتاط منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد نے شہر کے احیا کا راستہ ہموار کیا ہے اور اسے ثقافت اور خوشحالی کے ایک مینارے میں تبدیل کر دیا ہے۔

ایودھیا کے ایک دوکاندار راجیش کمار گپتا نے رام مندر کی تعمیر کے بعد اپنی خوشحالی کی کہانی سنائی ۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر سے پہلے ان کے سامان کی بہت کم مانگ تھی اور ان کی آمدنی بھی بہت کم تھی۔ البتہ، حالیہ دنوں میں ایودھیا، یاتریوں اور سیاحوں کا مرکز بن گیا، جس کی وجہ سے ان کے سامان کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کی آمدنی میں بھی  اضافہ ہو گیا ہے۔ جناب گپتا نے کہا کہ وہ روزانہ صرف 300-400  روپے کماتے تھے، لیکن شاندار رام مندر کے اعلان کے بعد، ان کی آمدنی یومیہ 1000-1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VWFD.jpg

 

راجیش کمار گپتا، مقامی دکاندار

 ایودھیا کی تبدیلی مندر کے پروجیکٹ سے کہیں آگے ہے۔ جیسا کہ ایودھیا کے رہائشی جناب شیام لال داس نے بتایا کہ ایودھیا صفائی کی علامت بن گیا ہے۔جناب داس نے مزید کہا کہ ایودھیا نگر نگم کے ملازمین کا شکر ہے کہ گزشتہ وقت کے مقابلے اب آپ صاف ستھری سڑکیں اور لائن سے لگے ہوئے صاف ستھرے کوڑے دان دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے فخر کے ساتھ ایک قریبی سلبھ بیت الخلاء کمپلیکس بھی دکھایا، جوبہتر صفائی ستھرائی کے ایودھیا کے عزم کی علامت ہے۔ گزشتہ وقت کے مقابلے اب، آپ صاف ستھری سڑکوں خود چمکتی ہوئی صاف ستھری گلیوں اور صاف ستھرا ڈبے دیکھ سکتے ہیں، ایودھیا نگر نگم کے چوکس ملازمین کی بدولت" شری داس نے مزید کہا۔ وہ فخر کے ساتھ قریبی سلبھ ٹوائلٹ کمپلیکس کی نمائش بھی کرتا ہے، جو ایودھیا کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے عزم کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N5M1.jpg

پلٹو داس اکھاڑہ کے ایک سادھو جناب آر کے ناتھ یوگی نے بتایا کہ مقدس سریو ندی کے گھاٹوں پر زبردست تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے یہاں کوئی اچھی طرح سے بنے ہوئے گھاٹ نہیں تھے۔ لوگوں کو دریا تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑتی تھی،  لیکن اب حالات بہتر ہو گئے ہیں اور دریا کے آس پاس ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ بنایا جا رہا ہے۔ آر کے ناتھ یوگی نےجذباتی ہو کر کہا کہ ’’یہ جگہ اب سورگ بن گئی ہے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S3O4.jpg

پلٹو داس اکھاڑکے سادھو آر کے ناتھ یوگی

جیسا کہ شہر تاریخی افتتاح  کی تیاریاں کر رہا ہے، ان تبدیلیوں سے سماج کے جذبات کی عکاسی ہوتی ہے، جنہوں نے ان تبدیلیوں کو کھلے دل سے کو قبول کیا ہے۔ رام مندر صرف ایک تاریخی عمارت یا عبادت گاہ کے طور پر ہی ایستادہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایودھیا اور اس کے عوام کی  تبدیلی کے متحدہ سفر کی علامت ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1998519) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi , Kannada