سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

نیشنل کوانٹم مشن کے تحت شروع کیےگئے ٹی-ہبس کے قیام کے لیے پیشگی تجاویز کے لیےاپیل

Posted On: 21 JAN 2024 12:11PM by PIB Delhi

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری، پروفیسر ابھے کرندیکر کے ذریعہتھیمیٹک ہبس(ٹی-ہبس) کے قیام کے لیے پیشگی تجاویز کیاپیل کے قیام کے ساتھ 20 جنوری 2024 کو انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول کے 9ویں ایڈیشن کے موقع پرنیشنل کوانٹم مشن(این کیو ایم) کے سفرمیں ایک سنگ میلحاصل کیا گیاہے۔

یہ پیشگی تجویزکوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کمیونیکیشن، کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی اور کوانٹم میٹریلز اینڈ ڈیوائسز میںٹی-ہبس کے قیام کے لیے قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے مقاصد کے ساتھ کنسورشیا موڈ میں جدید پیشگی تجاویز پیش کرنے کے لیے تعلیمی اداروں/ آر اینڈ ڈی  لیب کو دعوت دی گئی ہے  ۔

"ماقبل تجویز کا آغاز  کرتے ہوئےمحکمہ سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی) کے  سکریٹری، پروفیسر ابھے کرندیکر نے کہا کہماقبل تجویز کا آغاز گزشتہ سال کابینہکے ذریعہ منظور کیاگیا قومی کوانٹم مشن میں ایک اہم قدم ہے ۔ جلد ہی طے شدہ مہارت، طاقت اور مواقع کی نشاندہی کرنے کے لیے محققین کے ساتھ غور و خوض کرنے کی نشست کے ساتھ، نیشنل کوانٹم مشن میں اگلے چند مہینوں میں خاطر خواہ پیش رفت کی توقع ہے۔ این کیو ایم تحقیق کو قابل استعمال ٹیکنالوجیمیں تبدیل کرنے کے لیے صنعت اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ مل کر بھی کام کرے گا۔ سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ(ڈی ایس ٹی) ذیلی مشن کی کامیابی اور محققین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کرے گا تاکہ ہندوستان بین الاقوامی سطح پر مسابقتی پوزیشن پر ترقی کر سکے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مشن میں تعاون کا جذبہ قومی اور عالمی سطح پر بامعنی اثر ڈالنے میں مدد دے سکتا ہے۔

پیشگی تجاویز کوانٹم سائنس اور ٹیکنالوجی کے اطلاق کو آگے بڑھانے کے لیے کوانٹم ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ کال کی جھلکیاں اور دیگر تفصیلات سینئر ایڈوائزر ڈی ایس ٹی اور ایس ای آر بی سکریٹری ڈاکٹر اکھلیش گپتا نے بیان کیں۔

حال ہی میں نیشنل کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے مشن گورننگ بورڈ (ایم جی بی) کے پہلے اجلاس میں کمیٹی نے این کیو ایمکے تحت کنسورشیا کی شکل میں چار ٹیکنالوجی ہبس کے قیام کی تجاویز کو مدعو کرنے کے لیے کال فار پری پروپوزل کو مدعو کرنے کے فیصلے کی منظوری دی تھی۔ این کیو ایم کی مرکزیت کے پیش نظر پیشگی تجاویز کی منظوری کے بعد کی گئی تھی۔

مرکزی کابینہ نے 19 اپریل 2023 کو قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کو منظوری دی تھی  جو ڈی ایس ٹی کے ذریعہ نافذ کیا جا رہا ہے جس کی کل لاگت 6003.65 کروڑ روپے آٹھ سال کی مدت کے لیے ہے۔ اس مشن کا مقصد سائنسی اور صنعتی تحقیق و ترقی کو بیج، پرورش اور اسکیل کرنا اور کوانٹم ٹیکنالوجی (کیو ٹی) میں ایک متحرک اور اختراعی ماحولیاتی نظام بنانا ہے۔ یہکوانٹم ٹکنالوجی کیقیادت میں اقتصادی ترقی کو تیز کرے گا، ملک میں ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھائے گا اور کوانٹم ٹیکنالوجیز اور ایپلی کیشنز (کیو ٹی اے) کی ترقی میں ہندوستان کو سرکردہ ممالک میں سے ایک بنائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DDET.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع(

3861

 



(Release ID: 1998387) Visitor Counter : 56


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil