سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایس ایف 2023 کی سائنس، تکنالوجی اور اختراع کاری کی نمائش

Posted On: 20 JAN 2024 4:27PM by PIB Delhi

اے پی جے عبدالکلام ہال میں آئی آئی ایس ایف کی اختتامی تقریب ، جس کے مہمان ذی وقار ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال کھٹر تھے، کے موقع پر  وزیر نے ہریانہ کے شہر فرید آبد میں ایک ’’سائنس سٹی‘‘ کو ترقی دینے کا اعلان  کیا۔ انہوں نے میگا سائنس ایکسپو کا بھی دورہ کیا جہاں لاتعداد قابل ستائش اختراعات نمائش کے لیے موجود تھیں۔ سائنس اور تکنالوجی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 کے پہلے دن میگا ایکسپو کا دورہ کیا تھا۔

ایکسپو میں 100 سے زائد اسٹالس لگائے گئے تھے جن میں 20 اسٹالس نجی اداروں کے، جبکہ 80 سے زائد اسٹالس سرکاری اداروں کے تھے۔ نمائش میں تقریباً ایک لاکھ افراد موجود تھے۔ ان بڑی تنظیموں میں جنہوں نے اپنی سائنسی ایجادات اور اختراعات کی نمائش کی ان میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس)، اور سائنس و تکنالوجی کا محکمہ (ڈی ایس ٹی)  اور اس کے خود مختار ادارے شامل ہیں۔

یہ نمائشیں واضح طور پر آئی آئی ایس ایف کے 9ویں ایڈیشن کی تھیم، "امرت کال میں عوامی رسائی " کے عین مطابق تھیں جو سائنس اور تکنالوجی کے میدان میں نئے دور میں قوم کی عصری پوزیشن کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس سے ثابت ہوا کہ ہمارا ملک نوجوان ہے اور بہت کچھ حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IL30.jpg

کئی نمائشوں میں سے، رام مندر کا ماڈل، 22 جنوری 2024 کو رام مندر کی افتتاحی تقریب کی وجہ سے نمائش کی توجہ کا مرکز تھا۔ "سوریہ تلک" سمیت منفرد ڈیزائن، جو یادگار میں سائنسی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے، سی ایس آئی آر لیب کی جانب سے دیا گیا تھا، جو سینٹرل بلڈنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی بی آر آئی) روڑکی، اتراکھنڈ میں واقع ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VTLX.jpg

ایکسپو میں مزید ایک چیز جو توجہ کا مرکز رہی، وہ تھی ’’کثافت سے مبرا وکست گاؤں، وکست بھارت‘‘ نمائش۔ یہ بھارت کی مجموعی ترقی میں تعاون دینے والی ایک ہمہ گیر اور ترقی یافتہ دیہی برادری کا تصور پیش کرتی ہے۔ یہ سی ایس آئی آر کی ایک پہل قدمی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QQEL.jpg

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ جینوم ریسرچ (این آئی پی جی آر)، بایو ٹکنالوجی ڈیپارٹمنٹ (ڈی بی ٹی) حکومت ہند، کا خود مختار ادارہ ہے۔ انسٹی ٹیوٹ پلانٹ بائیولوجی کی اعلیٰ معیار کی تحقیق اور پودوں کے ماہرین حیاتیات کی اگلی نسل کی تربیت پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس کی حالیہ بڑی کامیابیوں میں سے ایک جس کی نمائش کی گئی ہے، اس میں "آدوِکا" شامل ہے،  جو خشک سالی کو برداشت کرنے والی، موسمیاتی سمارٹ چنے کی قسم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IG24.jpg

بین الاقوامی مرکز برائے جینیٹک انجینئرنگ اور بایو ٹیکنالوجی (آئی سی جی ای بی)، نئی دہلی میں جاری ایکسپو کے دوران شرکاء براہِ راست تجرباتی سیٹ اپ ملاحظہ کرتے ہوئے

میگا سائنس ایکسپو میں شرکاء کو مختلف زمروں کے تحت کئی ایوارڈس دئیے گئے۔ بہترین تصوراتی پویلین کے لیے، رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آرآر آئی) کو پہلا انعام دیا گیا۔ محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، حکومت گجرات کو دوسرے انعام سے نوازا گیا، اور تکنالوجی ترقیاتی بورٹ(ٹی ڈی بی) کو تیسرا انعام حاصل ہوا۔

بہترین ٹیکنالوجی پویلین کے زمرے میں دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) ، وزارت دفاع پہلے نمبر پر رہی۔ برہموس ایرو اسپیس کو دوسرا انعام ملا۔

بہترین انٹرایکٹو پویلین کے لیے نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر)، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے پہلا انعام حاصل کیا، اور بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو)، ڈپارٹمنٹ آف اسپیس (ڈی او ایس) کو دوسرا انعام ملا۔

’جیوری اسپیشل مینشنڈ ایوارڈ ‘کے زمرے میں، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر)کو پہلا انعام ، اور ایمیٹی یونیورسٹی کو دوسرا انعام حاصل ہوا۔

ایکسپو میں بہترین پویلین کے لیے، کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) نے پہلی پوزیشن حاصل کی، اور ڈیپارٹمنٹ آف بائیو ٹیکنالوجی نے دوسری،  اور ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میگا سائنسی نمائش پر سی ایس آئی آر – سائنسی مواصلات اور پالیسی تحقیق کے قومی ادارے (این آئی ایس سی پی آر) کے ذریعہ احاطہ کیا گیا۔ اس نے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹیول (آئی آئی ایس ایف) 2023 کی میڈیا پبلسٹی کے لیے سہولت فراہم کی۔ ایس ایم سی سی کا کلیدی مقصد میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں پر بھارت کی تحقیق و ترقی کی کامیابیوں اور سائنسی کامیابیوں کی ترسیل اور نمائش کرنا ہے۔

مزید معلومات کے لیے https://niscpr.res.in/ پر جائیں یا ہمیں @CSIR-NIScPR فالو کریں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3836




(Release ID: 1998149) Visitor Counter : 91


Read this release in: English , Hindi , Telugu