عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
جموں و کشمیر کے سول سروینٹس کے لیے 8واں صلاحیت سازی پروگرام این سی جی جی، دہلی میں کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا
38 سینئر افسران کی تربیت مکمل ہوئی، این سی جی جی کے ذریعہ اب تک جموں و کشمیر کے 318 افسران کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے
این سی جی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب وی سری نواس نے ان ڈیجیٹل طور طریقوں کی ستائش کی جنہیں جموں و کشمیر کے ذریعہ حکمرانی کے لیے اختیار کیا جا رہا ہے
Posted On:
20 JAN 2024 2:54PM by PIB Delhi
قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی (این سی جی جی) نے 19 جنوری 2024 کو، جموں و کشمیر کے 38 سینئر افسران کے لیے منعقدہ اپنا 8واں صلاحیت سازی پروگرام مکمل کیا۔ دو ہفتے جاری رہنے والا یہ پروگرام ، جسے این سی جی جی کے ذریعہ مخصوص طور پر تیار کیا گیا تھا، اطلاعات، معلومات اور خطے میں شہریوں پر مرتکز حکمرانی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے حکمرانی کے اختراعی طور طریقوں پر مرتکز تھا۔
اختتامی اجلاس کی صدارت قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی، کے ڈائرکٹر جنرل شری وی سری نواس نے کی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں جموں و کشمیر کی جانب سے اپنائی گئی ڈیجیٹل تبدیلی پر روشنی ڈالی جس نے شہریوں کے لیے ایک ہموار اور شفاف حکمرانی کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ای۔ اُنّت پورٹل کے تحت 1080 ای خدمات نے وادی میں اہم پیش رفت کی ہے جس کے نتیجے میں وادی کے دور دراز علاقوں کو ڈیجیٹل طریقے سے جوڑ دیا گیا ہے اور اس سے لوگوں کی نمایاں ترقی ہوئی ہے۔
اپنے خطاب کے آخر میں، انہوں نے جموں و کشمیر کے افسران کے ذریعہ مختلف موضوعات پر تیار کی گئیں پرزنٹیشنز کو تسلیم کیا ۔ ان موضوعات میں جموں وکشمیر میں اسمارٹ سٹی پروگرام، ای – اُنّت: جموں کوکشمیر میں خدمات بہم رسانی کو بہتر بنانا، اسکل انڈیا مشن : جموں و کشمیر کے نوجوان، اور جموں و کشمیر میں ای- دفتر، جیسے موضوعات شامل تھے۔ جناب وی سری نواس نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مشاہدہ کی گئی غیر معمولی ترقی کو اجاگر کیا اور آئندہ برسوں میں مزید ترقی کی امید ظاہر کی۔
ایسو سی ایٹ پروفیسر اور پروگرام کے کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ نے افسران کے دو ہفتوں کے اس سفر پر مختصراً روشنی ڈالی۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر مشتمل ہر ایک سیشن کی مختصر معلومات ساجھا کیں۔ ان میں ، زمین کی حصولیابی، معاوضہ اور بازبحالی، 2030 تک ہمہ گیر ترقیاتی اہداف کی حصولیابی کے لیے نقطہ نظر، حکومت میں آرٹی فیشل انٹیلی جینس، صنف اور ترقی: پالیسیاں اور طور طریقے، حکومت سے حکمرانی تک: نئی عوامی انتظام کاری، حکمرانی کی مثالی تبدیلی، موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع پر اس کے اثرات: پالیسیاں اور عالمی طور طریقے، جی ای ایم: سرکاری خریداری میں شفافیت لانے کی کوشش، تباہکاری حکمرانی میں تکنالوجی کو بروئے کار لانا، توقعاتی اضلاع پروگرام،ڈجیٹل حکمرانی اور عوامی خدمات بہم رسانی، اسکل انڈیا: پالیسی اور طور طریقے، آیوشمان بھارت: شہریوں کے لیے صحتی تحفظ کی یقین دہانی، سوامتوا: آراضی کے ریکارڈ کی انتظام کاری، مدور معیشت ، نگرانی سے متعلق انتظامیہ، بھارت میں دیہی صفائی ستھرائی، پروجیکٹ منصوبہ بندی، عمل درآمد اور نگرانی – جل جیون مشن، عوامی مالیاتی انتظام کاری نظام جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ بھارتی پارلیمنٹ اور پی ایم سنگرہالیہ کا معلوماتی دورہ بھی شامل تھا۔
جموں و کشمیر کے لیے 8ویں صلاحیت سازی پروگرام کی مجموعی نگرانی اور انتظام کاری کے فرائض ایسو سی ایٹ پروفیسر اور این سی جی جی کے کورس کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اے پی سنگھ ، این سی جی جی کے ایسو سی ایٹ کورس کو آرڈی نیٹر ڈاکٹر مکیش بھنڈاری اور این سی جی جی کے پروگرام اسسٹنٹ جناب سنجے دت پنت نے انجام دیے۔
حکومت ہند کے ذریعہ 2014 میں قائم کردہ قومی مرکز برائے اچھی حکمرانی کو بھارت اور دیگر ممالک کے سرکاری ملازمین کو تربیت فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ حالیہ برسوں میں، اس مرکز نے اپنے تربیتی پروگراموں کی توسیع بنگلہ دیش، کینیا، تنزانیہ، تیونس، گامبیا، مالدیپ، سری لنکا، افغانستان، لاؤس، ویت نام، بھوٹان، کمبوڈیا، سیشلز، نیپال، اور میانمار سمیت مختلف ممالک کے افسران تک کی ہے ۔ این سی جی جی نے مختلف تربیتی پروگراموں کے تحت 4500 سے زائد افسران کو کامیابی کے ساتھ تربیت فراہم کی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3836
(Release ID: 1998132)
Visitor Counter : 99