عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

کمبوڈیا کے سول سروینٹس کے لئے پبلک پایسی اور گورننس پر تیسرے صلاحیت سازی پروگرام کا آٹھ سے 19 جنوری 2024 تک این سی جی جی نئی دہلی میں کامیابی کے ساتھ انعقاد


اڑتیس افسران نے پروگرام میں حصہ لیا، اب تک 117 افسران این سی جی جی کے ذریعہ ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں

دنیا کے تمام ممالک ڈیجیٹل ٹیکناوجی کو اختیارکررہے ہیں اور اچھی گورننس کے لئے خدمات کی فراہمی کے پلیٹ فارموں سے جڑ رہے ہیں:َ ڈائرکٹر جنرل این سی جی جی

Posted On: 20 JAN 2024 10:47AM by PIB Delhi

نیشنل سنٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی) نے جو کہ حکومت ہند کا اعلیٰ ترین سطح کا خود مختار ادارہ ہے، کامیابی کے ساتھ کمبوڈیا کے 38 سول سروینٹس کے لئے پبلک پالیسی اور گورننس سے متعلق تیسرے صلاحیت سازی پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا ہے۔ دو ہفتے تک چلنے والا یہ پروگرام آٹھ سے 19 جنوری 2024 تک جاری رہا۔

این سی جی جی کی کاوشیں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پڑوس سب سے پہلے پالیسی کی عکاس ہیں جس میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ باہمی رشتوں اور علاقائی تعاون کو مستحکم کیا جاتا ہے۔اختتامی  اجلاس کی صدارت جناب وی سروینواس آئی اے ایس، ڈائرکٹر جنرل (ڈی جی نیشنل سنٹر فارگڈ گورننس (این سی جی جی) اور سکریٹری انتظامی اصلاحات اور شکایات عامہ محکمہ حکومت ہند نے کی۔

جناب سرینواس نے گروپ تبادلہ خیال اور بات چیت کے ذریعہ مضبو رشتے قائم کرنے میں چنتن شور کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کم سے کم حکومت۔ زیادہ سے زیادہ گورننس کی ہندوستانی پالیسی کا ذکر کیا جو ڈیجیٹل اعتبار سے بااختیار شہریوں اور ڈیجیٹل طور طریقوں سے کایا پلٹ ہوئے اداروں سے ظاہر ہوتی ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سرینگ پھنت، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل سول سروس وزارت نے کہا کہ وہ حکومت ہند اور امور خارجہ کی وزارت کے تئیں مشکور ہیں کہ انھوں نے یہ  موقع فراہم کیا۔ انھوں نے کمبوڈیا کے سول سرونٹس کے لئے اس طرح کے تربیتی پروگرام کے انعقاد کے لئے جناب وی سرینواس اور این سی جی جی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

شرکا نے سول سرونٹس کی ڈیجیٹل ٹریکنگ پرفارمنس کمبوڈیا میں سول سرونٹس کی بھرتی کے عمل میں بہتری اور ڈیجیٹل پبلک سروس ڈیلوری اور شہریوں میں احساس طمانیت میں اضافے جیسے تین موضوعات پر پریزنٹیشن دیئے۔

ڈاکٹر بی ایس بشٹ، ایسوسیٹ پروفیسر اور پروگرام کے کورس کوآرڈینٹر نے افسران کو نصاب کے بارے میں بتایا۔ کورس میں گورننس کا بدلتا منظرنامہ ، پبلک پالیسی اور انتظامیہ میں تبدیلیاں، انتظامیہ کے اقدار، آفات کے بندوبست میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا بڑھاوا ، ای گورننس اور ڈیجیٹ انڈیا سرکاری خریداری میں شفافیت لانا جیسے موضوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور انفورمیشن ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی ٹی ڈی اے) دہرہ دون اور بدھا ٹمپل اور نئی دہلی میں ایمز اور سنچار بھون کے علاوہ آگرہ میں تاج محل شامل ہے۔

نیشنل سنٹر فارگڈ گورننس کا قیام 2014 میں ہوا تھا اور یہاں ہندوستان اور دیگر ملکوں کے سول سرونٹس کی تربیت کی جاتی ہے۔ ان برسوں میں اس سنٹر میں کئی ملکوں کے سول سرونٹس کی ٹریننگ کی گئی ہے جن میں بنگلہ دیش ، مالدیپ، کینیا، تنزانیہ، تیونیشیا، گامبیا، سری لنکا ، افغانستان، لاؤس ، ویتنام، بھوٹان اور میانمار شامل ہیں۔

پبلک پالیسی اور گورننس پر تیسرے تربیتی پروگرام کی مجموعی نگرانی اور تال میل کی پوری ذمہ داری ڈاکٹڑ بی ایس بشٹ، کورس کوآرڈینیٹر برائے کمبوڈیا کے ساتھ ڈاکٹر سنجیو شرما ساتھ کوآرڈینٹر ، ٹریننگ معاون اور این سی جی جی کی صلاحیت سازی ٹیم پر ہوگی۔

******

U.No:3830

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1998082) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu